ای روپے کی کل جمعرات کو ہوگی شروعات، عام لوگوں کے لیے چار شہروں میں لین دین
آر بی آئی نے کہا کہ یکم دسمبر کو بند سی یو جی یعنی صارف گروپ میں چنندہ مقامات پر یہ ٹسٹ کیا جائے گا۔ یہ فزیکل کرنسی کی طرح اعتماد، تحفظ اور حتمی تصفیہ کی خصوصیات سے لیس ہے۔
آر بی آئی نے کہا کہ یکم دسمبر کو بند سی یو جی یعنی صارف گروپ میں چنندہ مقامات پر یہ ٹسٹ کیا جائے گا۔ یہ فزیکل کرنسی کی طرح اعتماد، تحفظ اور حتمی تصفیہ کی خصوصیات سے لیس ہے۔
کاروباریوں کی طرح اب عام لوگ بھی ای روپے میں لین دین کر پائیں گے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اس کے لیے ملک کے چار شہروں میں یکم دسمبر سے ڈیجیٹل روپے کے خوردہ استعمال سے جڑا پہلا پائلٹ ٹسٹ کرے گا۔ ٹسٹ میں سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے چار بینک ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی، یس بینک اور آئی ڈی ایف سی فرسٹ شامل ہوں گے۔ سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) ایک ڈیجیٹل ٹوکن کے طور پر ہوگی۔ یہ لیگل ٹینڈر ہوگا یعنی اسے قانونی کرنسی مانی جائے گی۔ ای روپیہ اسی قیمت پر جاری کیا جائے گا جس پر اس وقت کرنسی نوٹ اور سکے جاری کیے جاتے ہیں۔
آر بی آئی نے منگل کو کہا کہ یکم دسمبر کو بند سی یو جی یعنی صارف گروپ میں چنندہ مقامات پر یہ ٹسٹ کیا جائے گا۔ یہ فزیکل کرنسی کی طرح اعتماد، تحفظ اور حتمی تصفیہ کی خصوصیات سے لیس ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ حقیقی وقت میں ڈیجیٹل روپے کی تخلیق، تقسیم اور خوردہ استعمال کے پورے عمل کی مضبوطی کی جانچ کرے گا۔ اس سے قبل اس کے بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے پائلٹ ٹسٹ یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے۔ ڈیجیٹل فارم میں کرنسی نوٹوں کی تمام خصوصیات ہوں گی۔ لوگ ڈیجیٹل رقم کو نقدی میں تبدیل کر سکیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ کرپٹو کرنسیوں کے برعکس، اس کی قیمت میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا۔ ٹسٹ میں ایس بی آئی سمیت چار بینک
ڈیجیٹل والیٹ سے لین دین ڈیجیٹل روپیہ کو موبائل فون اور دیگر آلات میں رکھا جا سکے گا۔ اسے بینکوں کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔ صارفین پائلٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے بینکوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے ای-روپے میں لین دین کر سکیں گے۔
کیو آر کوڈ سے ادائیگی آر بی آئی نے کہا، ای روپیہ کے ذریعے فرد سے فرد (پی 2پی) اور فرد سے مرچنٹ (پی 2 ایم) دونوں طرح کے لین دین کرسکیں گے۔ مرچنٹ یعنی بیوپاریوں کے یہاں لگے کیو آر کوڈ کے ذریعے سے ادائیگی کی جاسکے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔