اپنا ضلع منتخب کریں۔

    قانونی لون ایپس کی آر بی آئی تیار کرے گا وائٹ لسٹ، غیر قانونی ایپس پر ہوگا کریک ڈاؤن

    فیصلہ کیا گیا کہ آر بی آئی وائٹ لسٹ تیار کرے گا

    فیصلہ کیا گیا کہ آر بی آئی وائٹ لسٹ تیار کرے گا

    Whitelist of Legal Loan Apps: ذرائع نے کہا کہ وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (MEITY) اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہندوستان میں گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور جیسے ایپ اسٹورز پر صرف وائٹ لسٹ ایپس ہی پیش کیے جائے اور غیر قانونی ایپس پر پابندی لگائی جائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Jammalamadugu | Lucknow
    • Share this:
      حکومت نے جمعہ کو کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (Reserve Bank of India) تمام قانونی قرض دینے والی ایپس کی ایک وائٹ لسٹ جاری کرے گا۔  وزیر خزانہ نرملا سیتارامن (Nirmala Sitharaman) کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعہ یعنی 9 ستمبر کو بتایا کہ نرملا سیتارامن نے اعلیٰ حکام کے ساتھ غیر قانونی لون ایپس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگ کی صدارت کی۔

      آر بی آئی سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ قرضے فراہم کرنے والے ایپس کے رجسٹریشن ایک مقررہ مدت کے اندر مکمل کرے اور یہ لسٹ جاری کرے۔ اس کے بعد کسی غیر رجسٹرڈ لون ایپس کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اسی فیصلے کے تحت وزارت برائے کارپوریٹ امور ملک بھر کی کمپنیوں کی شناخت کرے گی اور لون ایپس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ان کا رجسٹریشن ختم کرے گی۔

      حکومت نے کہا کہ صارفین، بینک ملازمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے سائبر بیداری بڑھانے ضروری ہے۔ اس کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ تمام وزارتوں اور ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسیے غیر قانونی لون ایپس کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

      ذرائع نے کہا کہ وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (MEITY) اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہندوستان میں گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور جیسے ایپ اسٹورز پر صرف وائٹ لسٹ ایپس ہی پیش کیے جائے اور غیر قانونی ایپس پر پابندی لگائی جائے۔ وزیر خزانہ سیتا رمن نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، ڈیٹا کی خلاف ورزی یا رازداری اور غیر منظم ادائیگی جمع کرنے والوں کے خلاف انتبا جاری کیا ہے۔ اس معاملے کے قانونی طریقہ کار اور تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آر بی آئی وائٹ لسٹ تیار کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Pakistan flood: سیلاب سے بے حال اپنے ملک کیلئے مدد کی گہار لگا رہے ہیں پاکستانی فلمی ستارے

      یہ بھی پڑھیں: 

      Pakistan:تاریخ کا بھیانک سیلاب نے پاکستان کو کیا تباہ، 30 لاکھ بچوں پر منڈرایا یہ بڑا خطرہ

      وزیر خزانہ نے غیر قانونی لون ایپس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جو قرضوں اور مائیکرو کریڈٹس کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان ایپس کے تحت خاص طور پر کمزور اور کم آمدنی والے گروپ کے لوگوں کو زیادہ شرح سود دے کر انھیں اپنے جال میں پھنسایا جاتا ہے۔ اس کے بعد بلیک میلنگ کی جاتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: