உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری: فلپ کارٹ بگ بلین ڈیز سیل میں موبائل، لیپ ٹاپ، کپڑوں پر ملے گی 80 فیصد چھوٹ

    Flipkart Big Billion Days Sale

    Flipkart Big Billion Days Sale

    Flipkart Big Billion Days Sale-تہواروں کے سیزن (Festive season) میں سستی خریداری کا ایک بہترین موقع آ رہا ہے۔ جہاں آپ اپنی پسندیدہ چیزوں پر 80 فیصد تک کی چھوٹ حاصل کریں گے۔.

    • Share this:
      نئی دہلی. تہواروں کے سیزن (Festive season) میں سستی خریداری کا ایک بہترین موقع آ رہا ہے۔ جہاں آپ اپنی پسندیدہ چیزوں پر 80 فیصد تک کی چھوٹ حاصل کریں گے۔ فلپ کارٹ کی فلپ کارٹ بگ بلین ڈیز سیل (Flipkart Big Billion Days Sale) 3 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے اور 10 اکتوبر تک لائیو رہے گی۔ اس دوران آپ کو بہت سی مصنوعات پر بڑی چھوٹ ملے گی۔

      آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سیل میں کسٹمرس کو اسمارٹ فونز ، ٹیبلیٹس ، اسمارٹ واچ ، لیپ ٹاپس ، ایئربڈز Smartphones, Tablets, Smartwatch, Laptops, Earbuds وغیرہ پر بھاری چھوٹ دی جارہی ہے۔ سیل سب سے پہلے فلپ کارٹ پلس Flipkart Plus ممبرس کے لیے پہلے شروع ہوگی جو کسٹمرس ممبر نہیں ہے وہ ایپ پر 50 سپر کوئنز کا استعمال کرکے سیل میں پہلے خریداری کر سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: فیسٹیول سیزن سے پہلے فلپ کارٹ نے نکالیں نوکریاں، 4 ہزار لوگوں کو دیا روزگار کا موقع

      جانئے سیل کے باری میں مکمل تفصیل
      اس بار سیل میں اوپو کے علاوہ ، موٹرولا ، ریئل می Oppo, Motorola, Realme ، اور پوکو ، ویوو Poco, Vivo اور سیمسنگ Samsung برانڈ اپنے نئے پروڈکٹس لانچ ہوں گے۔ اس میں Moto Tab G20 کے علاوہ Motorola Edge 20 Pro اور Realme 4K Google ،TV Stick وغیرہ ہیں۔ فلپ کارٹ نے اس سال بگ بلین ڈے کے لیے آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ان بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو سیل کے دوران زیادہ آفر ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کسٹمرس پے ٹی ایم والیٹ Paytm Wallet اور UPI کے ذریعے ادائیگی کرکے ایک مخصوص کیش بیک بھی حاصل کر سکیں گے۔

      جانیں کہاں مل رہی کتنی چھوٹ۔۔۔
      << فلپ کارٹ نے کہا کہ وہ آئی فون 12 ، آئی فون 12 منی اور آئی فون ایس ای پر اسمارٹ فون پر چھوٹ دے گا۔ آئی فون 12 سیریز کے فون پہلے ہی اس ای کامرس پلیٹ فارم پر ڈسکاؤنٹ آفرز کے ساتھ دستیاب ہیں۔
      << بگ بلین ڈے کے دوران ، کمپنی Samsung ، اوپو اور ویوو کے اسمارٹ فونز پر ڈسکاؤنٹ آفرز بھی دے گی۔
      << کمپنی انٹیل پروسیسرز سے لیس لیپ ٹاپ ماڈلز پر 40 فیصد تک آفر دے گی۔ اس کے علاوہ دیگر لیپ ٹاپ ماڈل پر بھی چھوٹ ملے گی۔
      << ٹی ڈبلیو ایس ایئربڈس پر 60 فیصد ، اسمارٹ واچ کیٹیگری میں 70 فیصد اور ساؤنڈ بارز پر 80 فیصد تک کی چھوٹ۔
      << فلپ کارٹ ٹیلی ویژن اور چھوٹی الیکٹرانکس پروڈکٹس پر 70 فیصد تک آفر دے گی جبکہ ریفریجریٹرز پر 50 فیصد تک آفر دی جائے گی۔
      << فیشن اور لوازمات کے حصے میں کمپنی 60-80 فیصد تک آفر پیش کرے گی جبکہ فرنیچر اور گدوں پر 85 فیصد تک کی چھوٹ ملے گی۔

      قابل ذکر ہے کہ والمارٹ کی ملکیت ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ (Flipkart) نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ایک مارکیٹ پلیس ماڈل فلپ کارٹ ایکسٹرا (Flipkart Xtra) پیش کر رہی ہے تاکہ انڈیویجوئل ، سرس ایجنسیوں اور ٹیکیشنینوں کو کمائے کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ فلپ کارٹ ایکسٹرا ایپ گوگل پلے اسٹور (Google Play Store) پر دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے فلپ کارٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک سادہ اور ہموار تجربہ فراہم کرے گا۔
      ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیک گراؤنڈ ویریفکیشن کے بعد انڈیویجوئل مختلف کرداروں کے لیے اپنے آپ کو آن بورڈ کر سکیں گے جس میں آنے والے مہینوں میں ڈیلیوری ایگزیکٹو سے شروعات ہوگی اور بعد میں سروس پارٹنر یا ٹیکنیشن شامل ہوں گے۔ اس میں کہا کہا گیا کہ نیا پلیٹ فارم فلپ کارٹ کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔ اس کے ساتھ پارٹ ٹائم مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: