تین کیمرے والے ریئل می کے اس اسمارٹ فون کو 4 ہزار روپے سستے میں خریدیں ، صرف کل تک ہے آفر

ریئل می کی فیسٹو ڈیز سیل کا آج تین اکتوبر کو پانچواں دن ہے ۔ اس سیل کی شروعات 29 ستمبر کو ہوئی تھی ، جو کل چار اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

Oct 03, 2019 08:27 AM IST | Updated on: Oct 03, 2019 08:27 AM IST
تین کیمرے والے ریئل می کے اس اسمارٹ فون کو 4 ہزار روپے سستے میں خریدیں ، صرف کل تک ہے آفر

تین کیمرے والے ریئل می کے اس اسمارٹ فون کو 4 ہزار روپے سستے میں خریدیں ، صرف کل تک ہے آفر

ریئل می کی فیسٹو ڈیز سیل کا آج تین اکتوبر کو پانچواں دن ہے ۔ اس سیل کی شروعات 29 ستمبر کو ہوئی تھی ، جو کل چار اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ اس سیل میں ریئل می کے اسمارٹ فونز پر 5000 روپے تک کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ سیل میں کئی طرح کے آفرس ہیں اور اگر ریئل می 3 پرو کی بات کریں تو اس کو خریدنے پر 4000 روپے تک کی رعایت مل رہی ہے ۔

اگر فون خریدنے کیلئے صارفین پے ٹی ایم یو پی آئی کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں 2000 روپے کا کیش بیک مل جائے گا ۔ اس کے علاوہ ایکسچینج آفر کے تحت اس پر 500 روپے کی چھوٹ مل رہی ہے ۔ ساتھ ہی موبی کیویک صارفین کو 1500 روپے کا سپرکیش بیک بھی دے رہا ہے ۔

Loading...

فون کے 4 جی بی اور 64 جی بی ویریئنٹ کی ابتدائی قیمت 13999 روپے ہے ۔ ریئل می 3 پرو میں آپ کو 6.3 انچ کی ڈیوڈراپ ناچ ڈسپلے ملے گا ۔ اس کا ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن ہے ۔ فون پر کورننگ گوریلا گلاس 5 کی پروٹیکشن دی گئی ہے ۔ ریئل می 3 پرو کو کوالکام اسنیپ ڈریگن 710 اور جی پی یو ایڈرینو 616 کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے ۔

وہیں اگر کیمرہ کی بات کریں تو ریئل می 3 پرو کے ریئر میں 16 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ دیا گیا ہے ، جو کہ سونی کا آئی ایم ایکس 519 سینسر ہے ۔ اس کے علاوہ فون کے ساتھ دوسرا پانچ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ سیلفی کیمرہ کی بات کریں تو اس میں اے آئی سے لیس 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے ۔

علاوہ ازیں ریئل می 3 پرو میں 4045 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ سی اے بی سی موڈ سپورٹ کرتی ہے ۔

Loading...