உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance 45th AGM: جیو 5G براڈ بینڈ کا نام ہوگا 'Jio Air Fiber'، پہلے ملک کے 4 میٹرو شہروں میں لانچنگ

    جیو 5جی براڈ بینڈ کا نام ہوگا ’جیو ایئر فائبر‘

    جیو 5جی براڈ بینڈ کا نام ہوگا ’جیو ایئر فائبر‘

    ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے پیر کے روز ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Ltd) کی سالانہ عام میٹنگ (AGM) میں کہا، Jio 5G کا ایک اور بھی دلچسپ امکان الٹرا ہائی اسپیڈ فکسڈ براڈ بینڈ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے پیر کے روز ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Ltd) کی سالانہ عام میٹنگ (AGM) میں کہا،  Jio 5G کا ایک اور بھی دلچسپ امکان الٹرا ہائی اسپیڈ فکسڈ براڈ بینڈ ہے۔ چونکہ آپ کو بغیر کسی تار کے ہوا میں فائبر جیسی رفتار ملتی ہے، اس لئے ہم اسے Jio Air Fiber کہہ رہے ہیں۔ Jio Air Fiber کے ساتھ، اپنے گھر یا دفتر کو گیگا بٹ-اسپیڈ انٹرنیٹ سے فوراً کنکٹ کرنا حقیقی طور پر آسان ہوگا۔

      اس سے قبل مکیش امبانی نے کہا، ’ڈیجیٹل پلیٹ فارم پوری دنیا کے زیادہ شیئر ہولڈروں کو سالانہ عام میٹنگ (ریلائنس کے 45ویں اے جی ایم) میں حصہ لینے کا اہل بناتا ہے۔ حالانکہ مجھے ہماری انفرادی بات چیت کی گرمجوشی اور ملنساری کی یاد آتی ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ اگلے سال، ہم ایک ہائی برڈ موڑ پر سوئچ کرنے میں اہل ہوں گے، جو جسمانی اور ڈیجیٹل دونوں موڑ کا سب سے اچھا نظریہ رہے گا۔

      ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا، ’ریلائنس نے روزگار پیدا کرنے میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اپنے سبھی طرح کے کاروباری اداروں میں 2.32 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں۔ ریلائنس ریٹیل اب ہندوستان میں سب سے بڑی نوکریاں دینے والی کمپنی ہے‘۔

      شروعات سے ہی Jio 5G کی ہے چرچا
       5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد سے Jio 5G کی لانچنگ پر بحث تیز ہوگئی تھیں۔ اسپیکٹرم نیلامی کے بعد، ریلائنس جیو نے بھی ایک باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے 5G کے آغاز کے ساتھ آزادی کے امرت مہوتسو منائے گا۔ کمپنی کے اس بیان کے بعد لوگوں میں امیدیں پیدا ہوئیں کہ 15 اگست کے موقع پر کمپنی 5G لانچ کرے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ کمپنی 29 اگست کی AGM میں 5G کے لانچنگ یا لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر سکتی ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ابھی تک اس کو لے کر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: