உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس نے کی بڑی سولر اینرجی ڈیل، 5792 کروڑ روپے میں ناروے کے REC گروپ کو خریدا

    ریلائنس نے کی بڑی سولر اینرجی ڈیل، 5792 کروڑ روپے میں ناروے کے REC گروپ کو خریدا

    ریلائنس نے کی بڑی سولر اینرجی ڈیل، 5792 کروڑ روپے میں ناروے کے REC گروپ کو خریدا

    ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ میں آر ای سی کے حصول سے بہت خوش ہوں ، کیونکہ اس سے سوریہ دیو کی لامحدود اور پورے سال شمسی توانائی کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹری لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل) نے چائنا نیشنل بلیو اسٹار (آر ای سی گروپ) سے آر ای سی سولر ہولڈنگز اے ایس (آر ای سی گروپ) میں 100 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ معاہدہ 771 ملین ڈالر کی انٹرپرائز ویلیو پر طے ہوا ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ میں آر ای سی کے حصول سے بہت خوش ہوں ، کیونکہ اس سے سوریہ دیو کی لامحدود اور پورے سال شمسی توانائی کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ حصول نئی اور جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی ہماری حکمت عملی کے عین مطابق ہے تاکہ دہائی کے اختتام سے پہلے 100 جی ڈبلیو صاف اور سبز بجلی پیدا کرنے کے ریلائنس کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے 2030 تک ہندوستان میں 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا ارادہ کا اظہار کیا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے کسی ایک کمپنی کی طرف سے یہ سب سے بڑی شراکت ہوگی۔ اس سے ہندوستان کو آب و ہوا کے بحران پر قابو پانے اور سبز توانائی میں عالمی رہنما بننے میں مدد ملے گی۔

      انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ سرمایہ کاری کے ساتھ ریلائنس اب عالمی سطح پر مربوط فوٹو وولٹک گیگا فیکٹری قائم کرے گا اور ہندوستان کو کم لاگت اور اعلی کارکردگی والے سولر پینلز کے لیے مینوفیکچرنگ کا مرکز بنائے گا۔ ہم ہندوستانی اور پوری دنیا کے بازاروں میں اپنے صارفین کو سستی قیمتوں پر اعلی معیار اور قابل اعتماد مصنوعات فراہم کرنے کے لیے عالمی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری ، تیاری اور تعاون جاری رکھیں گے۔ میں ان مواقع کے بارے میں بہت پرجوش ہوں جو دیہی اور شہری علاقوں میں ڈی سینٹرلائزڈ طریقے سے لاکھوں نوکریاں پیدا کریں گی۔

      بتادیں کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے 44 ویں اے جی ایم میں نیو اینرجی کو لے کر کئی اہم باتیں کہی تھیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی اپنے environment-friendly initiatives کے تحت چار گیگا فیکٹری لگائے گی ۔ اس کے علاوہ 2021 میں کمپنی NEW ENERGY BIZ لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے ، جس میں آر آئی ایل کی لیڈرشپ ہوگی ۔ اس اسکیم کے تحت کمپنی دھیروبھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس کا بھی قیام کرے گی ، جس کے تحت چار فیکٹریاں لگائی جائیں گی ۔
      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: