ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Reliance AGM 2021: جیو اور گوگل لائے نیا اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ ، 10 ستمبر سے بازار میں ملے گا

ہندوستانی بازار کیلئے خاص طور پر بنایا گیا جیو فون نیکسٹ اسمارٹ فون میں یوزرس گوگل پلے اسٹور سے بھی ایپس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اسمارٹ فون میں بہترین کیمرہ اور اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ بھی ملے گا ۔ فلی فیچرڈ اس اسمارٹ فون کو مکیش امبانی نے ہندوستان کا ہی نہیں دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون بتایا ۔

  • Share this:
Reliance AGM 2021: جیو اور گوگل لائے نیا اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ ، 10 ستمبر سے بازار میں ملے گا
Reliance AGM 2021: جیو اور گوگل لائے نیا اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ ، 10 ستمبر سے بازار میں ملے گا

نئی دہلی : ریلائس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ عام میٹنگ میں چیئرمین مکیش امبانی نے ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں بنے نئے اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ کا اعلان کیا ۔ نیا اسمارٹ فون جیو اور گوگل کے فیچرس اور ایپس سے لیس ہوگا ۔  اینڈرائیڈ بیسڈ اس اسمارٹ فون کا آپریٹنگ سسٹم جیو اور گوگل نے مل کر ڈیولپ کیا ہے ۔ مکیش امبانی نے اعلان کیا کہ نیا اسمارٹ فون عام آدمی کی جیب کے اعتبار سے بنایا گیا ہے ۔ یہ کافی کفایتی ہوگا اور دس ستمبر یعنی گنیش چترتھی سے بازار میں ملنے لگے گا ۔


دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون بتایا


ہندوستانی بازار کیلئے خاص طور پر بنایا گیا جیو فون نیکسٹ اسمارٹ فون میں یوزرس گوگل پلے اسٹور سے بھی ایپس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اسمارٹ فون میں بہترین کیمرہ اور اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ بھی ملے گا ۔ فلی فیچرڈ اس اسمارٹ فون کو مکیش امبانی نے ہندوستان کا ہی نہیں دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون بتایا ۔


گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے نئے اسمارٹ فون کے بارے میں بتایا

گزشتہ سال ہی ریلائنس جیو نے گوگل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے نئے اسمارٹ فون کے بارے میں کہا کہ ہمارا اگلا قدم گوگل اور جیو کے ساتھ مل کر بنائے گئے ایک نئے ، کفایتی جیو اسمارٹ فون کے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔ یہ ہندوستان کیلئے بنایا گیا ہے اور یہ ان لاکھوں نئے صارفین کیلئے نئے امکانات کھولے گا جو پہلی مرتبہ انٹرنیٹ کا تجربہ کریں گے ۔ گوگل کلاوڈ اور جیو کے درمیان ایک نئی فائیو جی شراکت داری ایک ارب سے زیادہ ہندوستانیوں کو تیز انٹرنیٹ سے جڑنے میں مدد کرے گی اور ہندوستان کے ڈیجیٹیلائزیشن کے اگلے مرحلہ کی بنیاد رکھے گی ۔

وہیں چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ فائیو جی ایکو سسٹم ڈیولپ کرنے اور فائیو جی آلات کی ایک سیریز ڈیولپ کرنے کیلئے ہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ جیو نہ صرف ہندوستان کو ٹوجی سے پاک بنانے کیلئے کام کررہا ہے بلکہ فائیو جی سے لیس بھی کررہا ہے ۔

ڈیٹا کھپت معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر کا نیٹ ورک بنا جیو

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر کا نیٹ ورک بن گیا ہے ۔ ریلائنس جیو کے نیٹ ورک پر 630 کروڑ جی بی ڈیٹا فی ماہ کی کھپت ہوتی ہے ۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں یہ 45 فیصد زیادہ ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 04:22 PM IST