ہوم » نیوز » معیشت

Reliance AGM 2021 : چیئرمین مکیش امبانی نے کہا : ریلائنس کنبہ نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا

اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی سمیت آکاش امبانی ، ایشا امبانی اور نیتا امبانی نے کورونا میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ وبا کے بعد بھی مالی سال 2020۔21 میں ریلائنس انڈسٹریز کی کارکردگی اچھی رہی ۔

  • Share this:
Reliance AGM 2021 : چیئرمین مکیش امبانی نے کہا : ریلائنس کنبہ نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا
Reliance AGM 2021 : کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی ہے ریلائنس کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ (RIL 44th AGM) شروع ہوگئی ہے ۔  اے جی ایم آج دوپہر 2 بجے ویڈیو کانفرنسنگ (Video Conferencing) اور دوسرے آڈیو ویزوئل ذرائع (OAVM) کے ذریعہ ہورہی ہے ۔ اس دوران ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (CMD Mukesh Ambani) کمپنی کے تین کروڑ سے زیادہ شیئر ہولڈروں کے سامنے اپنی بات رکھ رہے ہیں ۔


اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی سمیت آکاش امبانی ، ایشا امبانی اور نیتا امبانی نے کورونا میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ وبا کے بعد بھی مالی سال 2020۔21 میں ریلائنس انڈسٹریز کی کارکردگی اچھی رہی ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ہم ملک کی فکر کرتے ہیں ، ہم ملازمین کی فکر کرتے ہیں ، کمپنی کے کئی ملازمین اور شیئر ہولڈرس نے کورونا وائرس کے قہر کو جھیلا ہے ۔ ہماری ہمدردیاں ان کے کنبوں کے ساتھ ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ اے جی ایم سے اب تک ہمارا بزنس اور فائنانس امید سے بھی بھی زیادہ بڑھا ہے ۔ لیکن ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کیلئے کئی کوششیں کی ہیں ۔ ریلائنس کنبہ نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا ہے ، جس سے آج ہمارے فاونڈنگ چیئرمین دھیرو بھائی امبانی ہم پر فخر کررہے ہوں گے ۔


ملک کی گیارہ فیصد میڈیکل گریڈ لیکوڈ آکسیجن کا پروڈکشن کرتی ہے ریلائنس

اس موقع پر ریلائس فاونڈیشن کی چیئرپرسن اور بانی نیتا امبانی نے شیئرہولڈرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریلائنس ملک کا گیارہ فیصد میڈیکل گریڈ لیکوڈ آکسیجن کا پروڈکشن کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کیلئے مضبوط کووڈ کیئر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ، ہم نے اپنے مشن کووڈ انفرا سے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کورونا آوٹ بریک کے بعد کچھ دنوں میں ہی ہم نے ممبئی میں 250 بستروں والا کووڈ ڈیڈیکیٹیڈ اسپتال کھڑا کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب کووڈ کی دوسری لہر آئی تو ہم نے اضافی 875 بستر قائم کئے ۔ پورے ملک میں ہم نے کووڈ کیئر کیلئے 2000 بیڈ کا انتظام کیا ، جو پوری طرح سے آکسیجن سپلائی سے لیس تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے جنگ میں پوری میڈیکل برادری حقیقی ہیرو ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی داو پر لگا کر لوگوں کی جان بچائی ۔

انہوں نے کہا کہ ریلائنس فاونڈیشن نے پانچ اہم مشن لانچ کئے ۔ مشن آکسیجن ، مشن کووڈ انفرا ، مشن ان سیوا ، مشن ایمپلائی کیئر اور مشن ویکسین سرکشا ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 02:04 PM IST