ہوم » نیوز » معیشت

Reliance AGM 2021 : ہر 10 میں سے ایک کورونا مریض کو ریلائنس انڈسٹریز میں بنی آکسیجن مفت ملی : نیتا امبانی

ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (Annual General Meeting) سے نیتا امبانی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے لڑائی کیلئے ریلائنس فاونڈیشن نے پانچ مشن شروع کئے ہیں ۔

  • Share this:
Reliance AGM 2021 : ہر 10 میں سے ایک کورونا مریض کو ریلائنس انڈسٹریز میں بنی آکسیجن مفت ملی : نیتا امبانی
ہر 10 میں سے ایک کورونا مریض کو ریلائنس انڈسٹریز میں بنی آکسیجن مفت ملی : نیتا امبانی

نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے جمعرات کو نیتا امبانی نے خطاب کیا ۔ نیتا امبانی نے ریلائنس فاونڈیشن کے ذریعہ کورونا کے دور میں کئے گئے کاموں کا تذکرہ کیا ۔ نیتا امبانی نے کہا کہ کورونا سے لڑائی کیلئے ریلائنس فاونڈیشن نے پانچ مشن شروع کئے ہیں ۔ اس کے تحت مشن آکسیجن ، مشن کووڈ انفرا ، مشن ان سیوا ، مشن ایمپلائی کیئر اور مشن ویکسین سرکشا شامل ہیں۔ اے جی ایم میں نیتا امبانی نے شیئر ہولڈرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال نوی ممبئی میں جیو انسٹی ٹیوٹ شروع ہوگا ۔


ملک کے کل 11 فیصد میڈیکل گریڈ لیکوڈ آکسیجن کا پروڈکشن کررہی ہے ریلائنس


نیتا امبانی نے شیئرہولڈرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریلائنس ملک کے کل گیارہ فیصد میڈیکل گریڈ لیکوڈ آکسیجن کا پروڈکشن کررہی ہے ۔ وہ بھی تب جب کہ پہلے کبھی ایسی آکسیجن کا پروڈکشن نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز نے صرف دو ہفتوں میں 1100 ایم ٹی فی دن آکسیجن کا پروڈکشن کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ابھی ریلائنس ملک میں ایک ہی جگہ پر سب سے زیادہ آکسیجن بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ ملک کے ہر دس میں سے ایک کورونا مریض کو ریلائنس انڈسٹریز میں بنی آکسیجن مل رہی ہے ۔ یہ آکسیجن انہیں مفت دے رہے ہیں ۔


ممبئی میں 250 بیڈ والا کووڈ ڈیڈیکیٹڈ اسپتال کھڑا کیا

انیتا امبانی نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کیلئے مضبوط کووڈ کیئر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ، ہم نے اپنے مشن کووڈ انفرا سے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کورونا آوٹ بریک کے بعد کچھ دنوں میں ہی ہم نے ممبئی میں 250 بستروں والا کووڈ ڈیڈیکیٹیڈ اسپتال کھڑا کردیا ۔انہوں نے کہا کہ جب کووڈ کی دوسری لہر آئی تو ہم نے اضافی 875 بستر قائم کئے ۔ پورے ملک میں ہم نے کووڈ کیئر کیلئے 2000 بیڈ کا انتظام کیا ، جو پوری طرح سے آکسیجن سپلائی سے لیس تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے جنگ میں پوری میڈیکل برادری حقیقی ہیرو ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی داو پر لگا کر لوگوں کی جان بچائی ۔

روزانہ 15000 کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت تیار

نیتا امبانی نے کہا کہ ریلائنس فاونڈیشن نے مشن ویکسین سرکشا بھی شروع کیا ہے ۔ اس کے تحت نہ صرف ریلائنس کے ملازمین اور ان کے کنبوں بلکہ پارٹنر کمپنیوں اور ان کے ملازمین ، ریٹائرڈ ملازمین کا بھی ویکسینیشن مفت کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روزانہ 15000 کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت تیار کی ہے ۔ امبانی نے کہا کہ ہمارا ریلائنس کنبہ ہمیں حوصلہ دیتا ہے اور یہ عظیم کنبہ ہمارے کیلئے ترغیب کا ذریعہ ہے ۔

ضرورت مندوں کو کھانا کھلایا

نیتا امبانی نے مشن ان سیوا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے شروعاتی دنوں میں ہم نے اس مشن کو شروع کیا ۔ تاکہ ضرورت مند لوگوں کو کھانا مل سکے اور انہیں بھوکا نہیں سونا پڑے ۔ انسانوں کے ساتھ ہم نے یہ بھی یقینی بنایا کہ کوئی آوارہ جانور بھی بھوکا نہ رہے ۔ آج یہ دنیا میں کسی بھی کارپوریٹ کے ذریعہ چلایا جانے والا سب سے بڑا فوڈ پروگرام ہے ۔ ہم نے اب تک ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ ضرورت مندوں کو کھانا کھلایا ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 03:52 PM IST