اپنا ضلع منتخب کریں۔

    RIL کورونا ویکسین بننے پر پورے ملک میں کرائے گی دستیاب! ، کمپنی کی سپلائی چین کی لے گی مدد

    RIL کورونا ویکسین بننے پر پورے ملک میں کرائے گی دستیاب! ، کمپنی کی سپلائی چین کی لے گی مدد

    RIL کورونا ویکسین بننے پر پورے ملک میں کرائے گی دستیاب! ، کمپنی کی سپلائی چین کی لے گی مدد

    ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020) میں خطاب کرتے ہوئے ریلائنس فاونڈیشن (Reliance Foundation) کی چیئر پرسن اور فاونڈر نیتا امبانی (Nita Ambani) نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کووڈ 19 کی ویکسین (COVID-19 Vaccine) بننے کے بعد کمپنی پورے ملک میں اس کی دستیابی کو یقینی بنائے گی ۔

    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم  (RIL 43rd AGM 2020)  میں خطاب کرتے ہوئے ریلائنس فاونڈیشن  (Reliance Foundation) کی چیئر پرسن اور فاونڈر نیتا امبانی  (Nita Ambani)  نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کووڈ 19 کی ویکسین (COVID-19 Vaccine)  بننے کے بعد کمپنی پورے ملک میں اس کی دستیابی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے کمپنی اپنے سپلائی چین نیٹ ورک کی مدد لے گی ۔

      نیتا امبانی نے کہا کہ کورونا وبا سے ابھی جنگ باقی ہے ۔ اس جنگ میں ریلائنس فاونڈیشن حکومت اور میونسپل اتھاریٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے ۔ میں آپ کو یقین دلا سکتی ہوں کہ جیسے ہی کورونا کی ویکسین تیار ہوگی ، ہم ڈسٹریبیوشن اور سپلائی چین کا استعمال کرکے اس کو ہندوستان کے ہر کونے میں پہنچانے کیلئے آگے آئیں گے ۔ اس دوران انہوں نے اپنی ڈیوٹی سے آگے جاکر ملک کے شہریوں کی خدمت کرنے والے ریلائنس کے دو لاکھ سے زیادہ ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

      ریلائنس فاونڈیشن کی بانی نے بتایا کہ مشن انیہ سیوا کے ذریعہ ریلائنس فاونڈیشن نے ملک بھرمیں پانچ کروڑ سے زیادہ غریبوں ، مزدوروں اور فرنٹ لائن ورکروں کیلئے کھانا دستیاب کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وبا شروع ہوئی تو پی پی ای کٹ کی کمی سب سے ابتدائی چینلجوں میں سے ایک تھی ۔ ریکارڈ وقت میں ہم نے اپنی مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی کو اہل بناکر پی پی ای کٹس اور این 95 فیس ماسک کا پروڈکشن ہر دن ایک لاکھ تک پہنچا دیا ۔ ریلائنس پورے ملک میں ایمرجنسی سروس وہیکل کو مفت ایندھن دستیاب کرا رہی ہے ۔ یہ ہمارے لئے صرف کاروبار نہیں ہے ۔ یہ ملک کے تئیں ہمارا فرض ہے ۔

       ریلائنس فاونڈیشن نے کی اسپتال کی فنڈنگ

      ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد کے لئے ریلائنس انڈسٹریز نے 100 بیڈ کا اسپتال سیٹ اپ کیا ہے۔ کووڈ-19 (COVID-19) کو لے کر ہندوستان کا یہ پہلا ڈیڈیکیٹیڈ ہاسپٹل ہے، جس کی پوری فنڈنگ ریلائنس فاونڈیشن نے کی ہے۔ ان سبھی بیڈ پر ضروری انفرا اسٹرکچر، وینٹیلیٹرس، پیس میکر، ڈائلسس مشین اور ما نیٹرنگ مشین جیسے سبھی بایو میڈیکلپ اکوئپمنٹ لگایا گیا ہے۔


      ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹڑیز کے پاس ہی ہے۔


      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: