உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance نے خریدا ایک اور فیشن برانڈ، 35 سال پرانے ابو جانی سندیپ کھوسلا فیشن ہاوس میں ہوگی 51 فیصد حصہ داری

    Reliance  نے خریدا ایک اور فیشن برانڈ، 35 سال پرانے ابو جانی سندیپ کھوسلا فیشن ہاوس میں ہوگی 51 فیصد حصہ داری

    Reliance نے خریدا ایک اور فیشن برانڈ، 35 سال پرانے ابو جانی سندیپ کھوسلا فیشن ہاوس میں ہوگی 51 فیصد حصہ داری

    آر آئی ایل کی ذیلی کمپنی ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ نے منگل کو بتایا کہ وہ جلد ہی فیشن ہاوس ابو جانی سندیپ کھوسلا ( اے جے ایس کے) میں 51 فیصد حصہ داری خریدے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے صرف ایک سال کے اندر تیسرے لیجنڈ فیشن برانڈ میں بڑی حصہ داری خریدی ہے ۔ آر آئی ایل کی ذیلی کمپنی ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ نے منگل کو بتایا کہ وہ جلد ہی فیشن ہاوس ابو جانی سندیپ کھوسلا ( اے جے ایس کے) میں 51 فیصد حصہ داری خریدے گی ۔

      دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق آر بی ایل خود یا اپنی ذیلی کمپنی کے ذریعہ اے جے ایس کے میں سرمایہ کاری کیلئے سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں ۔ قرار کی رقم کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے ۔ اے جے ایس کے میں ریلائنس کی اکثریتی حصہ داری ( 51 فیصد) ہونے کے باوجود ابو جانی اور سندیپ کھوسلا برانڈ کے ڈیزائن اور تخلیقات کی قیادت کرتے رہیں ۔

      ایک سال میں تیسری فیشن برانڈ کمپنی

      ریلائنس اب فیشن کے شعبہ میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی بننے کی راہ پر پر چل پڑی ہے ۔ کمپنی نے صرف ایک سال کے اندر ہی ملک کے تین لیجنڈ فیشن برانڈز میں حصہ داری خریدی ہے ۔ پچھلے سال فیشن کی دنیا کے مشہور برانڈ منیش ملہوترا میں سرمایہ کاری کی تھی جبکہ اکتوبر 2021 میں ریلائنس ریٹیل نے فیشن ڈیزائنر ریتو کمار کی کمپنی ریتیکا پرائیویٹ لیمیٹد میں 52 فیصد حصہ داری خریدی تھی ۔ اتنا ہی نہیں کمپنی نے نیا فیشن لیبل بنانے کیلئے 2022 کی شروعات میں راہل مشرا کے ساتھ شراکت داری کی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ریلائنس ریٹیل کی خواتین کے مخصوص لباس والے برانڈ کلوویا میں 89 فیصد حصہ داری


      ابوجانی اور سندیپ کھوسلا کے تین فیشن لیبل نے دنیا بر میں کافی نام کمائے ہیں ۔ یہ برانڈ اپنے جدید طرز اور معیار کیلئے جانے جاتے ہیں ۔ اس میں خواتین کیلئے ویڈنگ جیسے مواقع پر پہننے کیلئے لیبل اے ایس اے ایل ، خواتین کیلئے فارمل لیبل گلابو اور مردوں کیلئے فارمل اینڈ ویڈنگ مواقع کیلئے مرد لیول کی خاص پہچان ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Reliance Retail کی ایک اور ڈیل، لگزی فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور میں کی بڑی سرمایہ کاری


      ریلائنس ریٹیل کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا کہ تقریبا تین دہائی سے ہندوستان میں اپنی فیشن مہارت کا جوہر دکھانے والے کاریگروں کے ساتھ شراکت داری کو لے کر میں کافی خوش ہوں ۔ اس شراکت داری کے ذریعہ پرانے برانڈ کو نیا پلیٹ فارم ملے گا اور ہم ہندوستانی مہارت کو دنیا کے کونے کونے میں تک پہنچا سکیں گے ۔

      وہیں شراکت داری پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ابو جانی اور سندیپ کھوسلا نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں سے ہم ہندوستانی کلچر سے وابستہ فیشن کو لوگوں تک پہنچاتے رہے ہیں ۔ اب ریلائنس کے ساتھ جڑ کر ہمارا اہم ہدف بھی پورا ہوگا ۔ اب فیشن کے طور پر ہندوستانی فن اور کلچر پوری دنیا میں پہنچائے جائیں گے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: