உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس انڈسٹریز کا بڑا معاہدہ، منیش ملہوترا کی کمپنی میں خریدے گی 40 فیصد شراکت داری

    ریلائنس انڈسٹریز کا بڑا معاہدہ، منیش ملہوترا کی کمپنی میں خریدے گی 40 فیصد شراکت

    ریلائنس انڈسٹریز کا بڑا معاہدہ، منیش ملہوترا کی کمپنی میں خریدے گی 40 فیصد شراکت

    ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ نے بتایا کہ وہ منیش ملہوترا (Manish Malhotra) کی کمپنی ایم ایم اسٹائلس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں (MM Styles Private Limited) 40 فیصد شراکت خرید رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) کی سبسڈیئری ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ (Reliance Brands Limited) نے جمعہ کو ایک بڑا معاہدہ کیا ہے۔ ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ نے بتایا کہ وہ منیش ملہوترا (Manish Malhotra) کی کمپنی ایم ایم اسٹائلس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں (MM Styles Private Limited) 40 فیصد شراکت خرید رہی ہے۔

      منیش ملہوترا برانڈ میں پہلی بار کوئی باہری انوسٹمنٹ ہوا ہے۔ ابھی تک اس لیبل میں صرف منیش ملہوترا کی ہی سرمایہ کاری تھی۔ منیش ملہوترا کا لیبل 2005 میں لانچ ہوا تھا۔ منیش ملہوترا کے 4 فلیگ شپ اسٹور ممبئی، نئی دہلی اور حیدرآباد میں ہیں۔ اس کے علاوہ اس لیبل کے آن لائن 1.20 کروڑ سوشل فالورس ہیں۔

      منیش ملہوترا کے سگنیچر اسٹائل کافی مشہور ہیں۔ یہ لیبل شروع کرنے سے پہلے 31 سال تک منیش ملہوترا کاسٹیوم ڈیزائنر تھے۔ وہیں ملک کے سب سے بڑے لگزری ریٹیلر ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ گزشتہ 14 سال میں گلوبل لگزری برانڈ سے پریمیم برانڈ بنا ہے۔

       

       

      ہندوستانی آرٹ اور کلچر کو فروغ

      ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ نے ایک بیان میں کہا، ’منیش ملہوترا کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے ساتھ ہم ہندوستانی آرٹ اور کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ کاروباری طور پر منیش ملہوترا نے یہ برانڈ شروع کیا تھا اور وقت سے پہلے کی سوچ رکھتے تھے۔

      (ڈسکلیمر- نیٹ ورک 18 اور ٹی وی 18 کمپنیاں چینل/ ویب سائٹ چلاتی ہیں، جن کا کنٹرول انڈیپنڈنٹ میڈیا ٹرسٹ کرتا ہے، جس میں ریلائنس انڈسٹریز واحد فائدہ اٹھانے والا ہے۔)
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: