ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا سب سے بڑا ریکارڈ ! بنی ملک کی پہلی 9 لاکھ کروڑ روپے کی کمپنی

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں آئی تیزی کی وجہ سے کمپنی کا مارکیٹ کیپ 9 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے ۔

Oct 18, 2019 07:07 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 07:07 PM IST
ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا سب سے بڑا ریکارڈ ! بنی ملک کی پہلی 9 لاکھ کروڑ روپے کی کمپنی

ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا سب سے بڑا ریکارڈ ! بنی ملک کی پہلی 9 لاکھ کروڑ روپے کی کمپنی

مارکیٹ کیپ کے اعتبار سے آر آئی ایل یعنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں آئی تیزی کی وجہ سے کمپنی کا مارکیٹ کیپ 9 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز ایسا کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آر آئی ایل ملک میں سب سے زیادہ آمدنی درج کرنے والی کمپنی بھی بن گئی تھی ۔

پٹرولیم سے لے کر ریٹیل اور ٹیلی کام جیسے مختلف شعبوں میں پھیلی آر آئی ایل نے مالی سال 2018-19 میں کل 6.23 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے ۔ وہیں آئی او سی نے 31 مارچ 2019 کو ختم ہوئے مالی سال میں 6.17 لاکھ کروڑ روپے کا انٹیگریٹڈ بزنس کیا ۔ آئی آر ایل ، آئی او سی سے دوگنا منافع کما کر ملک کی سب سے بڑی منافع کمانے والی کمپنی بھی ہے ۔

Loading...

ملک کی 10 سب سے بڑی کمپنیاں ( مارکیٹ کیپ کے اعتبار سے منی کنٹرول پر جاری فہرست ) ۔

ریلائنس انڈسٹریز : مارکیٹ کیپ 9 لاکھ کروڑ روپے ۔

ٹی سی ایس ( ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز ) : مارکیٹ کیپ 7.67 لاکھ کروڑ روپے ۔

ایچ ڈی ایف سی بینک : مارکیٹ کیپ 6.70  لاکھ کروڑ روپے ۔

ایچ یو ایل ( ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ ) : مارکیٹ کیپ 4.54 لاکھ کروڑ روپے ۔

ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ : مارکیٹ کیپ 3.59 لاکھ کروڑ روپے ۔

انفوسس : مارکیٹ کیپ 3.27 لاکھ کروڑ روپے ۔

کوٹک مہندرا بینک : مارکیٹ کیپ 3.06 لاکھ کروڑ روپے ۔

آئی ٹی سی ( انڈین ٹوبیکو کمپنی ) : مارکیٹ کیپ 3.03 لاکھ کروڑ روپے ۔

آئی سی آئی سی آئی بینک : مارکیٹ کیپ 2.82 لاکھ کروڑ روپے ۔

بجاج فائنانس : مارکیٹ کیپ 2.40 لاکھ کروڑ روپے ۔

Reliance Industries most valued company in India as market capitalisation RIL hits 9 trillion market cap

ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا نیا ریکارڈ

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں آئی تیزی کی وجہ سے کمپنی کے مارکیٹ کپ میں بڑا اچھال آیا ہے ۔ اب تنہا ریلائنس کی مارکیٹ کیپ 6 سرکاری کمپنیوں کے برابر ہوگئی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ ملک کی ایس بی آئی کی مارکیٹ کیپ 2.4 لاکھ کروڑ روپے ہے ، وہیں او این جی سی کی 1.8 لاکھ کروڑ روپے  ، آئی او سی کی 1.4 لاکھ کروڑ روپے ، این ٹی پی سی کی 1.2 لاکھ کروڑ روپے ، پاورگرڈ کی ایک لاکھ کروڑ روپے اور بی پی سی ایل کی 1.1 لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ لہذا ان سبھی کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ بھی ریلائنس انڈسٹریز سے کم ہے ۔

Reliance Industries most valued company in India as market capitalisation RIL hits 9 trillion market cap

دو سال میں ریلائنس انڈسٹریز بنائے گی نئے ریکارڈ

دنیا کی بڑی ریسرچ فارم امریکی بینک میرل لنچ نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریٹیل اور براڈ بینڈ جیسے کاروبار میں قدم رکھنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی مارکیٹ کیپ اگلے 24 مہینوں میں تقریبا 14.20 لاکھ کرور روپے کی ہوسکتی ہے ۔ ایسا کرنے والی یہ پہلی ہندوستانی کمپنی ہوگی ۔

Loading...