اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیو پلیٹ فارمس سے ریلائنس کا منافع ، 5 جی اور جیو مارٹ کاروبار میں توسیع کا راستہ ہموار

    جیو پلیٹ فارمس سے ریلائنس کا منافع ، 5 جی اور جیو مارٹ کاروبار میں توسیع کا راستہ ہموار

    جیو پلیٹ فارمس سے ریلائنس کا منافع ، 5 جی اور جیو مارٹ کاروبار میں توسیع کا راستہ ہموار

    ہفتہ کو ہی دو سرمایہ کاروں گلوبل الٹرنیٹیو ایسیٹ فرم ٹی پی جی اور ایل کیٹرٹن نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ٹی پی جی، جیو پلیٹ فارم میں 4546.80 کروڑ روپے 0.93 فیصد اکویٹی کے لئے سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کے علاوہ ایل کیٹر ٹن نے 0.39 فیصڈ کے لئے 1894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔

    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے مالک مکیش انبانی نے گروپ کو 2021 تک قرض سے آزاد کرنے کا جب اعلان کیا تو شاید کسی نے یہ خیال نہیں کیا ہوگا کہ کورونا وائرس کا قہر اتنا خطرناک ہوگا ، لیکن اس ماحول کے باوجود کمپنی کے شارپ اسٹریٹیجسٹ نے جیو پلیٹ فارم میں جس سمجھداری سے سرمایہ کاری کا خاکہ تیار کیا ، اس سے دنیا کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ جیو پلیٹ فارمس ، ریلائنس کی قرض سے آزادی میں منافع بخش ثابت ہورہا ہے ۔

      کورونا کے عالمی بحران کے چیلنج کے درمیان جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا سلسلہ دنیا کے سوشل نیٹ ورکنگ سیکٹر کے معروف فیس بک کے ساتھ شروع ہوا اور 9 سرمایہ کاروں نے 54 دن کی چھوٹی سے مدت میں 104326.95 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے ریلائنس کو فائدہ پہنچایا ۔

      کل ملا کر جیو پلیٹ فارم میں 9 سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی 10 تجاویز کے ذریعہ 22.38 فیصد اکویٹی کے لئے کل 104326.95 کروڑ روپے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ اس میں سلور لیک کی دو سرمایہ کاری کی تجاویز ہیں ۔ اتنی رقم کی سرمایہ کاری کے باوجود جیو پلیٹ فارم ریلائنس کی مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ اکائی بنا رہے گا ۔

      سنیچر کو ہی دو سرمایہ کار گلوبل الٹرنیٹیو ایسیٹ فرم ٹی پی جی اور ایل کیٹرٹن نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ٹی پی جی، جیو پلیٹ فارم میں 4546.80 کروڑ روپے 0.93 فیصد اکویٹی کے لئے سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کے علاوہ ایل کیٹر ٹن نے 0.39 فیصڈ کے لئے 1894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔ دونوں کمپنیوں کی جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری اکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور انٹرپرائزز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ روپے پر ہوا ہے۔

      مکیش امبانی نے دو کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر خوشی ظاہر کی ۔ انہوں نے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے شاندار ٹریک ریکارڈ کی بھی ستائش کی ۔ مسٹر امبانی نے کہا کہ جیو پلیٹ فارم ایک ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دے رہا ہے ، جس سے ہندوستانیوں کی زندگی کو ڈیجیٹلی با اختیار بنانے میں مدد ملے گی ۔

      مواصلات کے سیکٹڑ میں کمائی اور گاہک بنیاد معاملہ میں جیو نمبر ایک پر ہے ۔ اس مقام پر مضبوطی سے برقرار رہنے کے لئے کمپنی کو 5 جی تکنیک میں سرمایہ کاری کے لئے موٹی رقم کی ضرورت ہوگی ۔ حال ہی میں جیو پلیٹ فارم کے ذریعہ ریلائنس نے ریٹیل میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔ ریٹیل میں جارحانہ کاروبار کرنے کے لئے بھی ریلائنس کو پیسے کی ضرورت ہوگی ۔ جیو پلیٹ فارمس میں موجودہ سرمایہ کاری نے ریلائنس کی تشویشات پر روک لگادی ہے ۔ کمپنی نے رائٹس ایشو سے بھی 53124.20 کروڑ روپے زیادہ حاصل کئے ہیں ۔

      ریلائنس پر اس برس 31 مارچ کو کل 336394 کروڑ روپے کا قرض تھا ۔ کمپنی کے پاس اس تاریخ تک 175259 کروڑ روپے نقدی بھی تھی ۔ اس طرح خالص قرض 161035 کروڑ روپے ہے۔ کمپنی کا مارچ 2021 تک قرض سے آزاد ہونے کا منصوبہ ہے ۔ لیکن کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے جس طرح سے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں خواہش مند نظر آرہی ہیں، یہ ہدف ریلائنس اس سے پہلے ہی آسانی سے حاصل کرسکتا ہے ۔

      ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: