ہوم » نیوز » معیشت

Reliance Foundation نے ہندستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لئے امریکہ کی بڑی ایجنسی کے ساتھ کی شراکت داری

ریلائنس فاونڈیشن کی چئیرپرسن نیتا امبانی نے ہندستان میں ڈیجیٹل جینڈر ڈیوائڈ کے خاتمے کے لئے ’ یونائٹیڈ اسٹیٹ ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

  • Share this:
Reliance Foundation نے ہندستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لئے امریکہ کی بڑی ایجنسی کے ساتھ کی شراکت داری
Reliance Foundation نے خواتین کی معاشی خودمختاری کے لئے امریکہ کی ایجنسی سے ہاتھ ملایا

ممبئی۔ ریلائنس فاونڈیشن (Reliance Foundation) کی چئیرپرسن نیتا امبانی (Nita Ambani) نے ہندستان میں ڈیجیٹل جینڈر ڈیوائڈ کے خاتمے کے لئے ’ یونائٹیڈ اسٹیٹ ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ‘ یعنی USAID کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ امریکی صدر کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا ٹرمپ مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام میں موجود رہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں دنیا بھر میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ’ ومنس گلوبل ڈیولپمنٹ پراسپیرٹی‘ یعنی W-GDP پہل شروع کی تھی۔ اس کو بنانے میں ایوانکا ٹرمپ نے اہم رول ادا کیا تھا۔ W-GDP پہل کا ہدف 2025 تک ترقی پذیر ملکوں کی پچاس لاکھ خواتین تک پہنچنے کا ہے۔


W-GDP پہل کے تحت ریلائنس فاونڈیشن اور  USAID ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس اہم شراکت داری کا اعلان W-GDP کے تحت ایک خصوصی پروگرام میں کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی امریکی نائب۔ وزیر اسٹیفن بیجگن نے کی۔


پروگرام سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی اور فخر ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کے ساتھ شراکت داری کر کے ریلائنس فاونڈیشن اور W-GDP ساتھ آ رہے ہیں۔ ہم 2020 میں دنیا بھر میں ایک ساتھ ڈبلیو۔ ڈی جی پی وومن کنیکٹ چیلنج لانچ کریں گے۔ ہمارا مشترکہ ہدف ہندستان میں صنفی بھید بھاو اور ڈیجیٹل تقسیم دونوں کے خاتمے کا ہے۔ کیونکہ جب خواتین بیدار ہوتی ہیں تو وہ کنبوں، سماج اور ملک کی ترقی کے نئے راستے کھولتی ہیں۔ صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ملک تو اسی کو کہا جا سکتا ہے جس میں سب سے برابری کا سلوک ہوتا ہو۔


ریلائنس فاونڈیشن کے ساتھ مل کر W-GDP ہندستان بھر میں وومن کنیکٹ چیلنج لانچ کرے گا۔ یہ چیلنج ہندستان میں صنفی بھید بھاو کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ہندستانی خواتین کو کاروبار سے جوڑنے اور ان کو فروغ دینے کا کام کرے گا۔

صدر کی صلاح کار ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ اختراعی پروگراموں کے توسط سے خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینے کے لئے ڈبلیو۔ جی ڈی پی فنڈ بنایا گیا تھا۔ ہم امریکی حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں تاکہ اس کا مستقل اور گہرا اثر پڑے۔

ریلائنس فاونڈیشن خواتین کی خودمختاری کے مشن میں ریلائنس جیو کی طاقت کا استعمال بھی کرنا چاہتا ہے۔ ریلائنس جیو کے تقریبا 40 کروڑ صارفین ہیں اور ملک کے گوشے گوشے میں اس کی پہنچ ہے۔ ادھر ریلائنس فاونڈیشن بھی اپنے قیام کی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ پچھلی ایک دہائی میں ریلائنس فاونڈیشن نے تین کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ زندگیوں کو چھوا ہے۔ ریلائنس جیو اور ریلائنس فاونڈیشن ہندستان میں جینڈر ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 12, 2020 03:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading