نئی دہلی: صنعتی دنیا کے سب سے بڑے ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ریلائنس انڈسٹریز اب تک 10لاکھ سے بھی زیادہ فری ویکسین لگوا چکی ہے۔ یہ ٹیکے ریلائنس کے ’مشن ویکسین سُرکشا‘ کے تحت لگائے گئے ہیں۔ کمپنی ملک میں کووڈ ویکسین کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے عام شہریوں کو اضافی 10لاکھ ٹیکے مزید لگائے گی۔ گزشتہ مہینے کمپنی کی اے جی ایم میں ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے عام شہریوں کیلئے ٹیکہ کاری کرنے کے عہد کا اعادہ کیا تھا۔
نیتا امبانی نے کہا ’اس مشن کو ملک گیر بنیاد پر نافذ کرنا ایک بڑا ایک کام ہے، لیکن یہ ہمارا دھرم ہے، ہر ہندوستانی کیلئے ہمارا فرض، حفاظت اور تحفظ کا ہمارا وعدہ ہے۔ ہمارا عزم مصمم ہے کہ ایک ساتھ، ہم کر سکتے ہیں اور ہم اس سے باہر آئیں گے۔ ریلائنس نے ویکسینشن کیلئے ملک بھر میں 171 سینٹر قائم کئے ہیں۔ ریلائنس فاونڈیشن اب این جی اوز کے ذریعہ 10لاکھ اضافی ڈوز مزید لگائے گی۔ ان کو پلانٹ کے پاس کے لوگوں کو اور عام شہریوں کو لگایا جائے گا۔ ’مشن ویکسین سُرکشا ‘ کے تحت ویکسین کے 10لاکھ ڈوز لگ چکے ہیں۔

ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے عام شہریوں کیلئے ٹیکہ کاری کرنے کے عہد کا اعادہ کیا تھا۔
کمپنی کے 98 فیصدی ملازمین کو ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ کورونا ویکسین کے دائرے میں کمپنی کے کرمچاریوں اور ان کے خاندان کے ممبر تو آتے ہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی آف رول کرمچاریوں، ان کے پریوار کے ممبروں، ریٹائرڈ کرمچاریوں اور ان کے پریوار کے ممبرو ں کو بھی پوری طرح سے مفت میں ٹیکہ لگوا رہی ہے۔
ریلائنس فاونڈیشن کووڈ کو روکنے کیلئے کئی مورچوں پر کام کررہا ہے۔ اس میں 1لاکھ مریضوں کو مل سکے اتنی آکسیجن کی پیداوار مفت میں کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پورے ملک میں 2000 کووڈ کیئر بیڈ کی دیکھ ریکھ کا ذمہ بھی اٹھا رکھا ہے۔ فاونڈیشن نے کورونا سے متاثرین کو 7.5 کروڑ میل( خوراک) بھی دستیاب کروایا ۔ ریلائنس نے 2019-20 کے دوران ملک کے کل سی ایس آر خرچ میں 4 فیصد کا غیر معمولی تعاون دیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔