ہوم » نیوز » معیشت

RIL 44th AGM: ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ آج، جانیں لائیو جڑنے کے لئے کیا کریں

Reliance Industries 44th AGM: ریلائنس انڈسٹریز کے تین کروڑ سے زیادہ شیئر ہولڈروں کے سامنے اپنی بات رکھیں گے۔ اس دوران کوئی بھی شخص اے جی ایم کو لائیو دیکھ سکتا ہے۔ اے جی ایم فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب پر لائیو ہوگی۔ اس کے علاوہ ریلائنس کا واٹس ایپ چیٹ بھی اے جی ایم کے لئے تیار ہے۔

  • Share this:
RIL 44th AGM: ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ آج، جانیں لائیو جڑنے کے لئے کیا کریں
ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل میٹنگ 24 جون کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ (RIL 44th AGM) آج یعنی 24 جون 2021 کو منعقد ہوگی۔ اے جی ایم آج دوپہر 2 بجے ویڈیو کانفرنسنگ (Video Conferencing) اور دوسرے آڈیو ویزوئل ذرائع (OAVM) کے تحت ہوگی۔ اس دوران ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (CMD Mukesh Ambani) کمپنی کے تین کروڑ سے زیادہ شیئر ہولڈروں کے سامنے اپنی بات رکھیں گے۔ اس دوران کوئی بھی شخص اے جی ایم کو لائیو دیکھ سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان کے خطاب کو سننے کے لئے آپ کو کیا کرنا ہوگا۔


ریلائنس کی 44 ویں اے جی ایم کو لائیو دیکھیں


ریلائنس کی 44 ویں اے جی ایم کو لائیو دیکھنے کے لئے آپ کو جیو میٹ کے لنک https://jiomeet.jio.com/rilagm/joinmeeting کو کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد OTHERS کا آپشن منتخب کریں۔ پھر اپنا پورا نام اور کمپنی کا نام ڈالیں۔ اس کے بعد اپنی اسکرین پر نظر آرہے کیپچا کوڈ کو ڈالیں۔ پھر آپ اے جی ایم کو جوائن کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی شخص اے جی ایم کو طے وقت سے 30 منٹ پہلے اس لنک کو ایکسیز کرسکتا ہے۔


کیسے جڑیں ریلائنس کی 44 ویں اے جی ایم سے

اس کے علاوہ آپ rtmp://rtmpfeed.jio.ril.com:1935/RIL_AGM_2021_General/stream1 پر کلک کرکے بھی اے جی ایم سے جڑ سکتے ہیں۔

اگر آپ یو ٹیوب چینل کے ذریعہ اے جی ایم کو لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو  https://www.youtube.com/user/flameoftruth2014 پر کلک کریں۔

ساتھ ہی آپ https://www.youtube.com/watch?v=v4iM5uZTIWY پر کلک کرکے بھی ریلائنس کی 44 ویں اے جی ایم کو دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

جیو چینل پر راست طور پر نشر دیکھنے کے لئے   https://www.youtube.com/jio لنک پر کلک کریں۔ وہیں  https://youtu.be/nEhvD3LnRPk لنک کے ذریعہ بھی آپ جڑ سکتے ہیں۔

اے جی ایم کے لئے چیٹ باٹ اسسٹنٹ بھی تیار ہے

کوئی بھی ناظرین اے جی ایم سے متعلق اپڈیٹس کے لئے ٹوئٹر پر @FlameOfTruth اور @RelianceJio کو فالو کرسکتا ہے۔ ریلائنس اے جی ایم کے لئے ہیش ٹیگ #RILAGM اور #MadeForIndiaMadeInIndia ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر +91-79771-11111 کے ذریعہ ریلائنس کے چیٹ باٹ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 24, 2021 09:25 AM IST