ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس ریٹیل میں 1.75 فیصدی حصہ 7500 کروڑ روپئے میں خریدے گی Silver Lake

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک انویسٹر کمپنی سلور لیک پارٹنرس ریلائنس ریٹیل میں 7500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس سے پہلے سلور لیک نے جیو پلیٹ فارمس میں بھی 2.08 فیصدی حصےداری خریدی ہے۔

  • Share this:
ریلائنس ریٹیل میں 1.75 فیصدی حصہ 7500 کروڑ روپئے میں خریدے گی Silver Lake
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو

ریلائنس جیو (Reliance Jio) کے بعد اب ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) میں سلور لیک (Silver Lake) بڑی حصےداری خریدنے جا رہی ہے۔ پرائیویٹ ایکویٹی فرم 1.75 فیصدی حصہ 7500 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ اس سے پہلے امریکی ایکویٹی فرم سلور لیک نے جیو پلیٹ فارمس میں بھی 2.08 فیصدی حصےداری خریدی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ریلائنس انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرس لمٹیڈ (RRVL) فیوچر گروپ کی ریٹیل اینڈ ہول سیل بزنس اور لاجسٹکس اینڈ وئیرہاوسنگ بزنس کا حصول کرنے جا رہی ہے۔ اس سے ریلائنس فیوچر گروپ کے بگ بازار، ای جی ڈے اور ایف بی بی کے 1800 سے زیادہ اسٹورس تک پہنچ بنائے گی جو ملک کے 420 شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ سودا 24713 کروڑ میں فائنل ہوا ہے۔


7500 کروڑ روپئے میں ہوا سودا


دنیا کی سب سے بڑی ٹیک انویسٹر کمپنی سلور لیک پارٹنرس ریلائنس ریٹیل میں 7500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے لئے ریلائنس ریٹیل کا تخمینہ 4.21 لاکھ کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔


ریٹیل مارکیٹ کی بادشاہ بنی ریلائنس

ریلائنس ریٹیل 1,62,936 کروڑ روپئے کے سیل کے ساتھ پہلے سے الیکٹرانکس، ایف ایم سی جی اور اپیرل شعبے کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ فیوچر گروپ کے 30,000 کروڑ روپئے کے ریونیو کو جوڑ دینے پر ریلائنس ریٹیل کی سیل 1,93,000کروڑ روپئے پہنچ جائے گی۔ اس طرح ملک کے منظم ریٹیل بازار میں اس کی حصےداری 30 فیصدی ہو جائے گی۔ ملک کا ریٹیل بزنس 89 ارب ڈالر کا ہے۔



اس سودے میں فیوچر گروپ کو صلاح دینے والی میٹا کیپٹل ایڈوائزرس کے بانی پنکج جاجو نے ای ٹی کو بتایا کہ یہ بےمثال لین دین ہے۔ کیونکہ یہ ملک کے ریٹیل سیکٹر میں کانسولیڈیشن کی سب سے بڑی قواعد ہے۔ اس سے ریٹیل ویلیو چین کے الگ الگ حصوں سے جڑی کئی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ ماحولیاتی نظام کے لئے اچھا ہے، کیونکہ بزنس مضبوط ہاتھ میں جا رہا ہے۔ ایسا صحیح وقت پر ہو رہا ہے، کیونکہ اس شعبے پر کورونا کا اثر پڑا ہے۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 09, 2020 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading