نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ پیر کے روز شئیر بازار میں کاروبار کی شروعات تیزی کے ساتھ ہونے پر 150 ارب ڈالر کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن حاصل کرنے والی پہلی ہندستانی کمپنی بن گئی۔ بمبئی شئیر بازار میں پیر کے روز کاروبار کی شروعات میں ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28,248.97 روپئے بڑھ کر 11,43,667 کروڑ روپئے ( 150 ارب ڈالر) پر پہنچ گیا۔ ممبئی شئیر بازار کے سینسیکس میں بڑا وزن رکھنے والی اس کمپنی کی شئیر ویلیو شروعاتی دور میں 2.53 فیصد بڑھ کر 11,43,667 کروڑ روپئے (150 ارب ڈالر) پر پہنچ گئی۔
وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں بھی یہ 2.54 فیصد بڑھ کر 1,804.20 روپئے پر اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ اس سے پہلے جمعہ کو گیارہ لاکھ کروڑ روپئے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے اعداد وشمار پار کرنے والی پہلی ہندستانی کمپنی بن گئی تھی۔ کمپنی کے چئیرمین مکیش امبانی کی تیل سے لے کر مواصلات کے شعبے میں کاروبار کرنے والی کمپنی کے پوری طرح سے قرض سے پاک بن جانے کے اعلان کے بعد بازار میں کمپنی کا شئیر چھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا اور اس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن گیارہ لاکھ کروڑ روپئے کے اعداد وشمار کو پار کر گیا۔
مکیش امبانی نے کہا کہ رائٹس ایشو کے ذریعہ اور اہم عالمی سرمایہ کاروں کو حصے داری کی فروخت کر کمپنی نے پچھلے دو مہینے کے دوران 1.69 لاکھ کروڑ روپئے جٹائے ہیں جس کے بعد کمپنی قرض سے پاک ہو گئی۔ کمپنی نے ایک چوتھائی سے بھی کم حصہ داری مختلف عالمی سرمایہ کاروں کو بیچ کر 1.15 لاکھ کروڑ روپئے اور رائٹس ایشو کے ذریعہ 53,124.20 کروڑ روپئے جٹا کر کل 1.69 لاکھ کروڑ روپئے کی پونجی جٹا لی ہے۔ کمپنی کا شئیر اس سال اب تک 19 فیصد سے زیادہ چڑھ چکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔