ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس انڈسٹریز بنی دنیا کی 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی ، مارکیٹ کیپ 200 ارب ڈالر کے پار

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اب دنیا کی 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی بن گئی ہے ۔

  • Share this:
ریلائنس انڈسٹریز بنی دنیا کی 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی ، مارکیٹ کیپ 200 ارب ڈالر کے پار
ریلائنس انڈسٹریز بنی دنیا کی 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی ، مارکیٹ کیپ 200 ارب ڈالر کے پار

مارکیٹ کیپ کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (Reliance Industries Limited) اب دنیا کی 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی بن گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز 210 ارب ڈالر ( 15 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ) کا مارکیٹ کیپ چھونے والی ہندوستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز کچے تیل ، ریفائنری ، پیٹرو کیمیکل ، ریٹیل اور ٹیلی کام سیکٹر میں کام کرنے والی ملک کی سرکردہ کمپنی ہے ۔ دنیا بھر میں بازار ویلیو کے حساب سے ریلائنس 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی ہے ۔


ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر این ایس ای انٹرا ڈے پر جمعرات کو 2,344.95  روپے کے اپنے آل ٹائم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اور کاروبار کے اختتام پر 7.29 فیصدی کے اضافہ کے ساتھ 2,319 روپے پر بند ہوا ۔ این ایس ای پر ریلائنس پی پی کے شیئر میں  10  فیصدی کا اپرسرکٹ لگا اور یہ 1,393.7 روپے کے آل ٹائم ہائی پر بند ہوا ۔ اس سے انٹرا ڈے میں کمپنی کا مارکیٹ کیپ 15.45 لاکھ روپے یعنی 210 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ۔


بازار بند ہونے پر آر آئی ایل کا مارکیٹ کیپ 208.3 ارب ڈالر تھا ۔ مارکیٹ اینالسٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی ہندوستانی کمپنی نے 200 ارب ڈالر کے مارکیٹ کیپ کو پار کیا ہے ۔ مارکیٹ اینالسٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز فی الحال دنیا کی 40 ویں سب سے ویلیوایبل کمپنی ہے اور یہ Exxon Mobil ، پیپسکو ، SAP, Oracle, Pfizer اور Novartis جیسی کمپنیوں سے آگے ہے ۔ آر آئی ایل ایشیا کی ٹاپ 10 سب سے ویلیوایبل کمپنیوں میں بھی شامل ہے ۔


ریلائنس پی پی یا پارٹلی پیڈ اپ شیئروں نے صرف تین مہینوں میں 4.4  گنا سے زیادہ کی چھلانگ لگائی ہے ۔ یہ ایشیو چار جون 2020 کو بند ہوا تھا اور سرمایہ کاروں کو جزوی ادائیگی والے شیئروں کیلئے 314.25  روپے کی ادائیگی کرنی پڑی ۔ 19 جون 2020 کو ریلائنس نے 150 ارب ڈالر کے مارکیٹ کیپ کو پار کیا تھا اور اس نے 60 دنوں کے کم وقت میں انویسٹر ویلیو میں 60 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 10, 2020 09:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading