ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (RIL CMD Mukesh Ambani) نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل ہو رہا ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم وقت سے پہلے سوچتے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے پاس آدھار (Aadhaar) ہے اور یو پی آئی (UPI) جیسے محفوظ نظام ہیں۔ ان کے زور پر عام آدمی بینکنگ سسٹم میں شامل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا جن دھن اکاؤنٹ ڈیجیٹل انقلاب کی سب سے بڑی مثال ہے۔
ورچوئل میڈیم کے ذریعے منعقد ہونے والے انفینٹی فورم (Infinity Forum) میں مکیش امبانی نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہے، ڈیجیٹل کچرا بھی اسی رفتار سے پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل کچرے (Digital waste) کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹھوس اقدامات تلاش کرنے ہوں گے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی نے کہا کہ ہمیں زمین اور لوگوں کی حفاظت پر مبنی ڈیجیٹل دنیا (Digital World) بنانا ہے۔ ڈیجیٹل ہوتی دنیا میں ہمیں ماحول کے بارے میں بھی نمایاں طور پر سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ پر کام کرتے وقت ہمیں رفتار، اعتبار، معیار، کارکردگی اور اطمینان کی کسوٹی پر پرکھنا ہوگا، یہاں ہمیں اس کی تعمیراتی لاگت میں کمی پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ کسی بھی قسم کی ترقی میں ہمیں زمین کے تحفظ کا خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کی بچت، ڈی کاربنائزیشن اور گرین اینرجی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
ورچوئل دنیا کے تصور پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم ڈیجیٹل دنیا بنانے میں ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گے تو یقیناً ہم حقیقی دنیا کے لیے بھی نئی مثالیں قائم کر سکتے ہیں۔
Digital First World
مکیش امبانی نے کہا کہ دنیا میں جو ڈیجیٹل انقلاب ہو رہا ہے اس معمار ہندستان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ڈیجیٹل دنیا ہماری حقیقی دنیا جیسی ہوگی۔ ڈیجیٹل فرسٹ ورلڈ میں بھی انسانوں کی اہمیت اولین (Digital First World will be people first world) ہوگی ۔ Digital First World میں زمین بھی اہم ہوگی، جس میں زمین اور انسان دونوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary. سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔