ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس ریٹیل میں 0.84 فیصد حصہ داری کیلئے 3,675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی General Atlantic

ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کے بعد اب امریکہ کی پرائیویٹ اکیویٹی فرم جنرل اٹلانٹک ریلائنس ریٹیل وینچرس لیمیٹڈ میں 3675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کے بدلے میں کمپنی کو ریلائنس ریٹیل میں 0.84 فیصد حصہ داری ملے گی ۔

  • Share this:
ریلائنس ریٹیل میں 0.84 فیصد حصہ داری کیلئے 3,675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی General Atlantic
ریلائنس ریٹیل میں 0.84 فیصد حصہ داری کیلئے 3,675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی General Atlantic

ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کے بعد اب امریکہ کی پرائیویٹ اکیویٹی فرم جنرل اٹلانٹک ریلائنس ریٹیل وینچرس لیمیٹڈ میں 3675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کے بدلے میں کمپنی کو ریلائنس ریٹیل میں 0.84 فیصد حصہ داری ملے گی ۔ اس ماہ کے آغاز میں دنیا کی بڑی ٹیک انویسٹر کمپنی سلور لیک نے بھی ریلائنس ریٹیل میں 7500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس لے بدلے میں کمپنی کو ریلائنس ریٹیل میں 1.75  فیصد حصہ داری ملی ۔ وہیں امریکی کمپنی کے کے آر نے ریلائنس ریٹیل میں 1.28 فیصد حصہ داری 5550  کروڑ روپے میں خریدی ہے ۔


ریلائنس ریٹیل میں جنرل اٹلانٹک 0.8 فیصدی حصہ داری 3675  کروڑ روپے میں خریدے گی ۔ جنرل اٹلانٹک نے ریلائنس ریٹیل میں 4.28 لاکھ کروڑ روپے کی ویلیوایشن پر سرمایہ کاری کی ہے ۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ ہمیں جنرل اٹلانٹک کے ساتھ اپنے ریلیشن کوآگے بڑھانے کی کافی خوشی ہے ۔ کیونکہ ہم کاروباریوں اور صارفین دونوں کو مساوی طور پر مضبوط بنانے اور بالآخر ہندوستانی ریٹیل کو بدلنے کی سمت میں کام کررہے ہیں ۔ ریلائنس ریٹیل کی طرح ، جنرل اٹلانٹک بھی پورے ہندوستان اور دنیا میں ترقی ، نمو اور شمولیت کے لئے ڈیجیٹل اہلیت کی بنیادی قابلیت پر یقین رکھتا ہے ۔


ادھر جنرل اٹلانٹک کے چیف ایگزیکٹو افسر بل فورڈ نے کہا کہ جنرل اٹلانٹک ملک کے ریٹیل سیکٹر میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ریلائنس انڈسٹریز کے نئے کامرس مشن کی حمایت کرنے کیلئے پرجوش ہے ۔

خیال رہے کہ ملک کے منظم ریٹیل کاروبار میں ریلائنس نے 2006 میں قدم رکھا تھا ۔ سب سے پہلے اس کمپنی نے حیدرآباد میں ریلائنس فریش اسٹور کھولا تھا ۔ کمپنی کا آئیڈیا تھا کہ وہ نزدیکی بازار سے صارفین کو گروسریز اور سبزیاں دستیاب کرائے ۔ 25000 کروڑ روپے کی شروعات سے کمپنی نے کنزیومر ڈیوریبلس ، فارمیسی اور لائف اسٹائل پروڈکٹس دستیاب کرانا شروع کیا ۔

اس کے بعد کمپنی نے الیکٹرانکس ، فیشن اور کیش اینڈ کیری بزنس میں بھی قدم رکھا ۔ الیکٹرانک ریٹیل چین کو کمپنی نے 2007 میں لانچ کیا تھا ۔ اس کے بعد 2008 اور 2011 میں ریلائنس نے فیشن اور ہول سیل بزنس میں ریلائنس ٹرینڈس اور ریلائنس مارکیٹ کے ذریعہ قدم رکھا ۔ 2011 تک ریلائنس ریٹیل کی سیلس کے ذریعہ انکم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی ۔ ریلائنس ریٹیل کی نظر لاکھوں صارفین اور ایم ایس ایم ایز کو طاقتور بنانے اور پسندیدہ ساجھیداری کے طور پر عالمی اور گھریلو کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہندوستانی ریٹیل سیکٹر کو پھر سے منظم کرنے پر ہے ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 30, 2020 09:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading