ہوم » نیوز » معیشت

آر آئی ایل کا سب سے بڑا رائٹس ایشو آج سے کھلا، جانئے سرمایہ کاروں کو کیا کرنا چاہئے

رائٹس ایشو کے تحت جن سرمایہ کاروں کے پاس 14 مئی تک آر آئی ایل کے شئیر ہوں گے انہیں ہر 15 شئیر پر 1 رائٹس ایشو لینے کا موقع ملے گا۔

  • Share this:
آر آئی ایل کا سب سے بڑا رائٹس ایشو آج سے کھلا، جانئے سرمایہ کاروں کو کیا کرنا چاہئے
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کا سب سے بڑا رائٹس ایشو آج کھل گیا ہے۔ اس میں کمپنی کے موجودہ شئیر ہولڈرز کو کمپنی کے شئیر خریدنے کا اختیار ملے گا۔ کمپنی نے رائٹس ایشو کے ذریعہ 53,125 کروڑ روپئے جٹانے کی تجویز رکھی ہے۔ یہ ایشو آج کھل گیا ہے اور تین جون کو بند ہو گا۔ رائٹس ایشو کے تحت جن سرمایہ کاروں کے پاس 14 مئی تک آر آئی ایل کے شئیر ہوں گے انہیں ہر 15 شئیر پر 1 رائٹس ایشو لینے کا موقع ملے گا۔


چودہ مئی کی تاریخ سے پہلے 13 مئی ڈیڈلائن تھی۔ یعنی 13 مئی تک جس کے پاس آر آئی ایل کے شئیر تھے، صرف انہیں ہی رائٹس ایشو لینے کا اختیار تھا۔


کیا ہے رائٹس ایشو کی پرائس؟


آر آئی ایل کے رائٹس ایشو کی پرائس 1257 روپئے فی شئیر ہے۔ اس میں سرمایہ کاروں کو چھوٹ یہ ہے کہ وہ فی الحال پچیس فیصدی رقم دے کر ہی یہ شئیر لے سکتے ہیں۔ یعنی انہیں اپ فرنٹ صرف 314.25 روپئے دینا ہو گا۔ اس کے بعد پچیس فیصدی رقم مئی 2021 تک دینی ہو گی۔ باقی کا 50 فیصدی پیسہ نومبر 2021 تک دینے کا وقت رہے گا۔

ریلائنس انڈسٹریز

آر آئی ایل کا رائٹس ایشو ملک کا سب سے بڑا شئیر سیل ہے۔ 2019 میں بھارتی ائیرٹیل نے 25,000 کروڑ روپئے کے رائٹس ایشو جاری کئے تھے۔ اس کے مقابلے آر آئی ایل کا رائٹس ایشو دوگنا ہے۔

 

کیا کریں سرمایہ کار؟

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سرمایہ کاروں کو رائٹس ایشو میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ جیو پلیٹ فارمس اور ریٹیل کے مضبوط کاروبار سے کمپنی کو فائدہ ہونا طئے ہے۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 20, 2020 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading