ہوم » نیوز » معیشت

آر آئی ایل نے پیش کیا ملک کا سب سے بڑا رائٹس ایشو، کہاں ہو گا فنڈ کا استعمال

آر آئی ایل کے رائٹس ایشو کی پرائس 1257 روپئے فی شئیر ہے۔ اس میں سرمایہ کاروں کو چھوٹ یہ ہے کہ وہ فی الحال پچیس فیصدی رقم دے کر ہی یہ شئیر لے سکتے ہیں۔

  • Share this:
آر آئی ایل نے پیش کیا ملک کا سب سے بڑا رائٹس ایشو، کہاں ہو گا فنڈ کا استعمال
مکیش امبانی: فائل فوٹو

ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ (RIL) اپنی 30 سال کی تاریخ میں پہلی بار اور ملک کا سب سے بڑا رائٹس ایشو لے کر آئی ہے۔ کمپنی کا رائٹس ایشو آج کھلا ہے اور تین جون کو بند ہو گا۔ رائٹس ایشو کے ذریعہ کمپنی 53,125 کروڑ روپئے جٹانے والی ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کمپنی اس فنڈ کا استعمال کہاں کرنے والی ہے۔


یہاں ہو گا فنڈ کا استعمال


اپنے سب سے بڑے رائٹس ایشو سے جٹائے گئے فنڈ کا تین چوتھائی یعنی تقریبا 75 فیصدی کا استعمال قرض چکانے میں کیا جائے گا۔ رائٹس ایشو کے ڈاکیومنٹ میں کمپنی نے اس کا ذکر کیا ہے۔


رائٹس ایشو کے ڈاکیومنٹ کے مطابق، کل فنڈ میں سے 39,755.08 کروڑ روپئے ’ کمپنی کے قرض کا پورا یا کچھ حصہ وقت پر یا وقت سے پہلے چکایا جائے گا‘۔ باقی 13,281.05 کروڑ روپئے کا استعمال کمپنی اپنے دوسرے کاموں میں کرے گی۔



آر آئی ایل کے رائٹس ایشو کی پرائس 1257 روپئے فی شئیر ہے۔ اس میں سرمایہ کاروں کو چھوٹ یہ ہے کہ وہ فی الحال پچیس فیصدی رقم دے کر ہی یہ شئیر لے سکتے ہیں۔ یعنی انہیں اپ فرنٹ صرف 314.25 روپئے دینا ہو گا۔ اس کے بعد پچیس فیصدی رقم مئی 2021 تک دینی ہو گی۔ باقی کا 50 فیصدی پیسہ نومبر 2021 تک دینے کا وقت رہے گا۔

ارب پتی کاروباری مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے تیس اپریل کو ہر ایک 15 شئیروں کے لئے ایک رائٹ ایشو شئیر جاری کر کے 53,125 کروڑ روپئے جٹانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ رائٹ ایشو 1,257 روپئے فی شئیر کی قیمت پر دیا جائے گا۔ بی ایس ای میں کمپنی کا شئیر ویلیو 1,408 روپئے پر منگل کو بند ہوا۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: May 20, 2020 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading