ہوم » نیوز » معیشت

جیو حصے داری معاہدہ اور رائٹس ایشو کے بعد RIL کا مارکیٹ کیپ 2.4 کروڑ روپئے بڑھا

مارچ کے بعد سے اب تک کمپنی کے مارکیٹ کیپ میں 4،76،621.70 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ اپریل میں 10،68،806.51 کروڑ روپئے کی بنیاد پر 22 اپریل سے اب تک اس میں 2،38،632 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • Share this:
جیو حصے داری معاہدہ اور رائٹس ایشو کے بعد RIL  کا مارکیٹ کیپ 2.4  کروڑ روپئے بڑھا
س انڈسٹریزNifty 50 انڈیکس میں سب سے تیزی سے ری کوری کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریزNifty 50 انڈیکس میں سب سے تیزی سے ری کوری کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔ مارچ میں ریلائنس انڈسٹریز(Reliance Industries) میں گراوت دیکھنے کو ملی تھی لیکن جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms Deals) کی مسلسل چھٹویں ڈیلس کے بعد اس میں تیزی آئی ہے۔ کمپنی کو لاک ڈاؤن میں ڈیٹا یوسیز کی بڑھتی مانگ اور ٹیرف ہائیک سے بھی سپورٹ ملا ہے۔ اپریل کے آخری ہفتے سے لیکر اب تک جیو پلیٹ فارمس میں 6 بڑی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

کورو نا وائرس کے بیچ مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز نے دھمال مچا رکھا ہے۔ پچھلے 45 دنوں میں7 مرحلوں میں جیو پلیٹ فارمز میں 19.90 فیصد ایکویٹی کیلئے کل 92,202.15 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ یہ سرمایہ کاری 22 اپریل کو فیس بُک سے شروع ہوئی تھی، اس کے بعد سلو ر لیک، وسٹا ایکویٹی، جنرل اٹلانٹک اور کے کے آر نے انویسٹمنٹ کی۔ جمعہ کو پہلے یو اے ای کی مبادلہ اور پھرکچھ گھنٹوں بعد امریکہ کی سلور لیک نے فاضل سرمایہ کاری کی۔ دونوں نے مل کر جیو پلیٹ فارمز میں 24 گھنٹوں کے اندر 13640.40 کروڑ روپئے کی انویسٹمنٹ کرڈالی۔

منی کنٹرول سے اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اینجل بروکنگ کی ڈی وی پی ایکویٹی اسٹریٹیجست رائے نے کہا، ان بڑے فرمس کے ذریعے جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ڈجیٹل سیکٹر میں کمپنی کی کیا حکمت عملی ہے۔

پہلے معاہدے کے بعد سے مارکیٹ کیپ میں 2.38 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے

مارچ کے بعد سے اب تک کمپنی کے مارکیٹ کیپ میں 4،76،621.70 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ اپریل میں 10،68،806.51 کروڑ روپئے کی بنیاد پر 22 اپریل سے اب تک اس میں 2،38،632 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ریکارڈ سطح پر پہنچا RIL کا شیئر پرائز
مارکیٹ کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے 5 جون کو بتایا کہ ابو ظہبی دولت فنڈ مبدالہ انویسٹمنٹ (Mubadala Investment) جیوJio پلیٹ فارمس میں 1.85 فیصدی 9,093.6 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپئے اور انٹرپرازیز ویلیو 5.16 لاکھ کروںروپئے پر طے ہوا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ، جیو پلیٹ فارمز نے 6 ہفتوں کے قلیل عرصہ میں اب تک دنیا کی ممتاز ٹکنالوجی اور نامور سرمایہ کاروں سے 87،655.35 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں میں فیس بک ، سلور لیک ، وسٹا پارٹنرز ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبدالہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔
مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ روپئے کے پار
ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries Share Price) کے شیئر میں زور دار تیزی آئی ہے۔ این ایس ای پر کمپنی (RIL Share at all time high) کا شیئر اپنے اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ جیو میں ایک اور بڑے انویسمنٹ کی خبر سے شیئر میں تیزی آئی ہے۔ اس تیزی میں کمپنی کی مارکیٹ کیپ بڑھ کر 10.30لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ کے لحاظ سے ریلائنس انڈسٹری ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
مارکیٹ کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے 5 جون کو بتایا کہ ابو ظہبی دولت فنڈ مبدالہ انویسٹمنٹ (Mubadala Investment) جیوJio پلیٹ فارمس میں 1.85 فیصدی 9,093.6 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپئے اور انٹرپرازیز ویلیو 5.16 لاکھ کروںروپئے پر طے ہوا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ، جیو پلیٹ فارمز نے 6 ہفتوں کے قلیل عرصہ میں اب تک دنیا کی ممتاز ٹکنالوجی اور نامور سرمایہ کاروں سے 87،655.35 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں میں فیس بک ، سلور لیک ، وسٹا پارٹنرز ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبدالہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔
آخر کار جیو میں کمپنیاں کیوں کررہی ہیں سرمایہ کاری؟: گزشتہ چھ ہفتے کے کم وقت میں ابھی تک دنیا کی کئی بڑی ٹکنالوجی کمپنیاں اور گروتھ انویسٹرس جیو میں کل 87,655.35 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ ان میں فیس بک، سلور لیک، وسٹا پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبادلہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔
جیو میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے غیرملکی کمپنیوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اس بار ابو ظہبی کی کمپنی مبادلہ ۔نے جیو میں نو ہزار ترانوے کروڑ (9,093.6 کروڑ ) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے مبادلہ انوسٹمنٹ کو جیو کی ایک اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد حصے داری ملے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ جیو میں چھے ہفتوں میں یہ چھٹی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔
گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو Jio کیوں ہے پسند؟: اب سوال اٹھتا ہے کہ گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو کیوں پسند ہے؟۔ اس پر نظر ڈالیں تو جیو پلیٹ فارم Jio Platform انڈیا کے Digital Potential کا سب سے اچھا Representative ہے۔ اس کو انڈیا مارکیٹ کی گہری سمجھ ہے۔ کوروناوائرس(Covid-19 pandemic) کے بعد ڈجیٹلائزیشن کے مواقع بڑھے ہیں۔ جدید ٹکنالوجی اور ٹولس کا استعمال بڑھا پے جس کا فائدہ اس کو ملنا طے ہے۔
سرمایہ کاری کے اس سلسلے آغاز فیس بک نے کیا تھا۔ جس نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد خریدنے کے لئے 43،574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے بعد ، جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور کے کے آر نے مل کر جیو میں 78،562 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

جیو Jio

امریکہ کی سلور لیک اور ساتھی پارٹنرز نے مل کر 0.93 فیصد ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 4,546.80 کروڑروپئے کی انویسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سلور لیک کا جیو پلیٹ فارمز میں دوسرا انویسٹمنٹ ہے۔ اس سے پہلے بھی سلور لیک پارٹنرز نے 4 مئی کو جیو پلیٹ فارمز میں 1.15 فیصد ایکویٹی کے لئے 5,655.75 کروڑ روپئے کا انویسٹمنٹ کیا تھا۔ سلور لیک کا کل انویسٹمنٹ بڑھ کر اب 2.08 فیصد ایکویٹی کیلئے 10,202.55کروڑ روپئے ہوگیا۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ابو ظہبی کی مبادلہ نے جیو میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے جیو پلیٹ فارمز میں 9,093.60کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
جیو پلیٹ فارمز، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ’’فل اونڈ سبسیڈری‘‘ ہے۔ یہ ایک ’نیکسٹ جنریشن‘ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ہندوستان کو ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کے کام میں مدد کررہی ہے۔ اس کے لئے جیو کے سرکردہ ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور بھارت کے نمبر #1 ہائی۔ اسپیڈ کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم کو ایک ساتھ لانےکا کام کر رہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ جس کے 38 کروڑ 80لاکھ گراہک ہیں، وہ جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کی ’’ہولی اونڈ سبسیڈیری‘‘ بنی رہے گی۔ سلور لیک 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے دنیا بھر میں سنبھالتی ہے۔ اس نے ایئر بی این بی، علی بابا، آنٹ فنانشیل، الفا بیٹ کی وریلی اینڈ وائمو یونٹس، ڈیل ٹیکنالوجیز، ٹویٹر جیسی کئی بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔


سلور لیک کے ذریعہ کی گئی مربوط سرمایہ کاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا’’ سلور لیک اور ا س کے کو۔ انویسٹرز ہمارے لئے بیش قیمت ساجھیدار ہیں۔ میں ا س بات پر زور دینا چاہوں گا کہ کووڈ۔ 19 وبا کے دوران پانچ ہفتہ کے اندر Jio پلیٹ فارمز میں سلور لیک کی اضافی سرمایہ کاری، بھارتی معیشت میں ان کے بھروسے کی علامت ہے۔‘‘
سرمایہ کاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سلور لیک کے معاون۔ سی ای او اور منیجنگ پارٹنر شری ایگان ڈربن نے کہا کہ ’’ ہم اپنے ایکسپوزر کوبڑھانے اور اپنے ساتھی پارٹنرز اور سستی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے جیو کے مشن کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ جیو میں اور زیادہ سرمایہ کاری جیو کے بزنس ماڈل کی منظوری ہے۔ ساتھ ہی ہم مکیش امبانی اور ان ٹیم کی تعریف کرتے ہیں جن کے حوصلہ مند انہ ویزن سے جیو دنیا کی سب سے قابل ذکر ٹیکنالوجی کمپنی بن پائی۔‘‘
ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: Jun 06, 2020 06:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading