உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس انڈسٹریز نے ڈنمارک کی Stiesdal کے ساتھ پارٹنر شپ کی ، مل کر بنائیں گی ہائیڈروجن الیکٹرولائزرس

    ریلائنس انڈسٹریز نے ڈنمارک کی Stiesdal کے ساتھ پارٹنر شپ کی

    ریلائنس انڈسٹریز نے ڈنمارک کی Stiesdal کے ساتھ پارٹنر شپ کی

    آر آئی ایل نے 12 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اس کی سولر یونٹ ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ نے ڈنمارک کی Stiesdal A/S کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے ۔ دونوں کمپنیاں مل کر ہائیڈروجن الیکٹرولائزرس بنائیں گی ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز نے اینرجی کے شعبہ میں ایک اور بڑی ڈیل کی ہے ۔ آر آئی ایل نے 12 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اس کی سولر یونٹ ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ نے ڈنمارک کی Stiesdal A/S کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے ۔ دونوں کمپنیاں مل کر ہائیڈروجن الیکٹرولائزرس بنائیں گی ۔ ریلائنس نیو اینرجی سولر لیمیٹڈ نے منگل کو ایکسچینج کو دی گئی جانکاری میں یہ بتایا ۔

      Stiesdal A/S ڈنمارک کی کمپنی ہے ۔ یہ کلائمیٹ چینج میٹیگیشن سے وابستہ کمرشیلائزڈ بناتی ہے ۔ Stiesdal کا قیام ہینرک اسٹائسڈل کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔ wind power کے شعبہ میں یہ دنیا کی بڑی کمپنی ہے ۔ ساتھ ہی global renewable industry میں یہ آگے کی سوچ رکھنے والی کمپنی ہے ۔

      Stiesdal آب و ہوا بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے کئی تکنیکوں کو فروغ دینے اور کمرشیلائزیشن میں لگی ہوئی ہے ۔ ہائیڈروجن الیکٹرولائزرس کے لئے اس نئی تکنیک میں توانائی کی پیداوار کی لاگت میں اہم کمی لانے کی صلاحیت ہے ۔

      فی الحال دستیاب تکنیکوں کے مقابلہ میں اس تکنیک سے سستی گرین ہائیڈروجن بنانے کا بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی ہندوستان کے گرین اینرجی کے شعبہ میں مقررہ ہدف کو حاصل کرنے میں یہ ایک اہم قدم ہے ۔

      اتوار کو ہوئی تھی ایک اور ڈیل

      ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ نے اتوار کو بھی توانائی کے شعبہ میں ایک بڑی ڈیل کی تھی ۔ ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ  (Reliance New Energy Solar Ltd.) نے اتوار 10 اکتوبر کو کہا تھا کہ اس نے 5792 کروڑ روپے میں آر ای سی سولر ہولڈنگس (REC Solar Holdings ) کا اکیوزیشن کیا ہے ۔ ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ نے چائنا نیشنل بلیو اسٹار ( گروپ ) کمپنی لمیٹڈ سے آر ای سی سولر ہولڈنگس اے ایس (REC Group) کی سو فیصدی حصہ داری خریدنے کا اعلان کیا تھا ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.


      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: