ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس نے 58 دن میں جٹائے 168,818کروڑ، چئیرمین مکیش امبانی نے کہا۔ قرض سے پاک کا وعدہ پورا

مکیش امبانی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شئیر ہولڈروں سے کیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔ ہم نے 31 مارچ 2021 کے اپنے طئے شدہ پروگرام سے پہلے ریلائنس نیٹ کو قرض سے پاک کر دیا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس نے 58 دن میں جٹائے 168,818کروڑ، چئیرمین مکیش امبانی نے کہا۔ قرض سے پاک کا وعدہ پورا
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز (RIL-Reliance Industries) نے 58 دن میں کل 168,818 کروڑ روپئے جٹا لئے ہیں۔ کمپنی نے یہ رقم رائٹس ایشو اور ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو (Reliance Jio)  میں حصے داری بیچ کر جٹائے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی (Reliance Industries Chairman Mukesh Ambani)  نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ریلائنس نے دنیا کے ٹاپ مالی سرمایہ کاروں سے اپنی ڈیجیٹل اکائی Jio Platforms میں حاصل ریکارڈ سرمایہ کاری اور میگا شئیر فروخت کے ذریعہ مارچ 2021 سے پہلے نیٹ ڈیبٹ فری یعنی قرض سے پاک ہونے کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔


مکیش امبانی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شئیر ہولڈروں سے کیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔ ہم نے 31 مارچ 2021 کے اپنے طئے شدہ پروگرام سے پہلے ریلائنس نیٹ کو قرض سے پاک کر دیا ہے۔


اس سے پہلے ریلائنس انڈسٹریز نے جمعرات کو جیو پلیٹ فارمس میں گیارہویں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ۔ گزشتہ نو ہفتوں میں مسلسل 10 سرمایہ کاروں کے بعد اب سعودی عرب کی ساورین ویلتھ فنڈ کمپنی ( پی آئی ایف ) 2.23 فیصد حصہ داری کیلئے جیو پلیٹ فارمس میں 11,367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ 22 اپریل کے بعد جیو پلیٹ فارمس میں یہ گیارہویں سرمایہ کاری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کی اس اکائی نے گزشتہ نو ہفتوں میں عالمی سرمایہ کاروں کو 24.7 فیصد حصہ داری فروخت کرکے 1.15 لاکھ کروڑ روپے اکٹھا کئے ہیں۔


جیو پلیٹ فارمس میں اب تک 24.7 فیصد حصہ داری کے بدلہ میں کل 1,15,693.95 کروڑ روپے آچکے ہیں ۔ جیو میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سب سے بڑے سرمایہ کار شامل ہیں ۔ پی آئی ایف نے جیو کا ایکویٹی ویلیو ایشن 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور انٹرپرائز ویلیو ایشن 5.16 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ لگایا ہے ۔ حال ہی میں پرائیویٹ ایکویٹی فرمس ایل کیٹرٹن اور ٹی پی جی نے جیو  میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
First published: Jun 19, 2020 09:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading