உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنمیناکارپوریشن اور Reliance Industries نے ہندوستان میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے کیا  معاہدہ

    ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Limited (RIL)) نے بھارت میں عالمی معیار کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کی تعمیر کے لیے ایک جوائنٹ وینچر (joint venture) بنانے کے لیے سنمینا کارپوریشن (Sanmina Corporation) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Limited (RIL)) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی Reliance Strategic Business Ventures Limited (RSBVL) نے بھارت میں عالمی معیار کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کی تعمیر کے لیے ایک جوائنٹ وینچر (joint venture) بنانے کے لیے سنمینا کارپوریشن (Sanmina Corporation) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

      اس معاہدے کے تحت، RSBVL کے پاس جوائنٹ وینچر یونٹ میں 50.1% ایکویٹی حصے داری ہوگی۔ بقیہ 49.9% Sanmina کے پاس ہوگی۔ ریلائنس RIL نے 3 مارچ کو ریگولیٹری فائلنگ میں کہا ہے۔ RSBVL اس حصے داری کو حاصل کرنے کے لیے سنمینا کے موجودہ انڈیا یونٹ کے شیئروں میں 1,670 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ سنمینا اپنے موجودہ کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کاروبار میں حصہ ڈالے گی۔

      ریلائنس جیو کے  ڈائریکٹر (Akash Ambani, Director, Reliance Jio) نے کہا، "ہندوستان میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے لیے ایک اہم مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے ہمیں سنمینا کے ساتھ مل کر  کام کرنے کی خوشی ہے۔ گروتھ اور سکیورٹی دونوں میں ہندستان کیلئے ٹیلی کمیونیکیشن (telecommunications)   آئی ٹی، ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ، 5 جی، نئی توانائی اور دیگر صنعتوں میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ  میں  مزید خود انحصار بننے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم نئی ڈجیٹل معیش تکی طرف اور آگے بڑھ رہے ہیں۔  ۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم ہندوستانی اور عالمی مانگ کو پورا  کرتے ہوئے ہندوستان میں انوویشن اور ہنر کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔


      یہ لین دین کسٹمری کلوزنگ شرائط اور ریگولیٹری منظوریوں کے ماتحت ہوگا۔ ہوں گے۔ RIL نے کہا کہ یہ لین دین ستمبر 2022 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: