உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس انڈسٹریز بیچے گی امریکہ میں اپنی شیل گیس املاک ، سمجھوتہ پر کیا دستخط

    ریلائنس انڈسٹریز بیچے گی امریکہ میں اپنی شیل گیس املاک ، سمجھوتہ پر کیا دستخط

    ریلائنس انڈسٹریز بیچے گی امریکہ میں اپنی شیل گیس املاک ، سمجھوتہ پر کیا دستخط

    ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایگل فورڈ کی شیل گیس املاک میں اپنی حصہ داری فروخت کرنے کی رضامندی دیدی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی امریکہ میں شیل گیس کے کاروبار سے باہر نکل گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایگل فورڈ کی شیل گیس املاک میں اپنی حصہ داری فروخت کرنے کی رضامندی دیدی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی امریکہ میں شیل گیس کے کاروبار سے باہر نکل گئی ہے ۔ کمپنی نے ابھی اس سودے کی قیمت کی جانکاری عام نہیں کی ہے ۔ ریلائنس نے 2010 اور 2013 کے درمیان شیوران ، پائینیر نیچورل ریسورس اور کیریجو آئل اینڈ گیس کے ساتھ تین اپ اسٹریم سرچ جوائنٹ وینچر اور پائنیئر کے ساتھ ایک مڈ اسٹریم جوائنٹ وینچر میں حصہ داری خریدی تھی ۔

      مڈ اسٹریم کا مطلب ہائیڈرو کاربن کی پروسیسنگ ، اسٹوریج ، ٹرانسپورٹیشن اور مارکیٹنگ سے ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز نے کہا کہ کمپنی کی ساتھی کمپنی ریلائنس ایگل فورڈ اپ اسٹریم ہولڈنگ ، ایل پی نے ایگل فورڈ شیل کی املاک میں اپنی حصہ داری کے ڈس انویسٹ کیلئے اینسائن آپریٹنگ 3 ایل ایل سی کے ساتھ سمجھوتہ پر پانچ نومبر 2021 کو دستخط کردئے ہیں ۔ اس لین دین کے ساتھ ریلائنس نے شمالی امریکہ میں اپنی سبھی شیل گیس املاک فروخت کردی ہیں ۔ آر آئی ایل امریکہ کے شیل گیس کے کاروبار سے پوری طرح باہر نکل گئی ہے ۔

      بتایا جارہا ہے کہ ریلائنس شمالی امریکہ میں اپنی شیل گیس املاک کی فروخت موجودہ دام سے اونچے دام پر کررہی ہے ۔ اس سودے میں سٹی گروپ گلوبل مارکیٹ ریلائنس کیلئے فائنانشیل ایڈوائزر اور گبسن ، ڈن اینڈ کرچر ایل ایل پی قانونی صلاح کار کا رول ادا کررہی ہے ۔
      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: