نئی دہلی، 13 مئی،2022۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 2 ایم بی پی ایس کی زبردست چھلانگ کے ساتھ اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھا ہے۔ اپریل کے مہینے کے لیے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 23.1 کایم بی پی ایس کی ماپی گئی تھی۔ مارچ کے مہینے میں جیو کی اوسط 4 جیڈاؤن لوڈ کی رفتار 21.1 ایم بی پی ایس کی تھی۔ جیو اپنے آغاز سے ہی ٹرائی کے ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔
ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی کام کمپنی وی آئی ( ووڈافون۔ آئیڈیا) کی 4 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں مسلسل دوسرے مہینے کمی آئی ہے۔ یہ فروری میں ڈاؤن لوڈ کی رفتار 18.4 ایم بی پی ایس سے گھٹ کر اپریل میں 17.7 ایم بی پی ایس رہ گئی۔ وی آئی کے ساتھ، سرکاری بی ایس این ایل کی رفتار گھٹ کر 5.9 پایم بی پی ایس کر آ گئی ہے۔ مارچ میں، ایئرٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار 1.3 ایم بی پی ایس سے 13.7 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔ اگرچہ اپریل میں اس کی رفتار 14.1 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی ہے، لیکن یہ فروری میں اپنی 15 ایم بی پی ایس رفتار سے اب بھی بہت پیچھے ہے۔
ہر بار کی طرح مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جیڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور ووڈا فون۔ آئیڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اپریل کے مہینے میں، جیو کی 4G ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئر ٹیل سے 9.0 ایم بی پی ایس زیادہ اور ووڈا انڈیا سے 5.4ایم بی پی ایس ک زیادہ تھی۔ ریلائنس جیو نے پچھلے کئی سالوں سے مسلسل 4G ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار میں پہلے نمبر پر ہے۔وی آئی انڈیا دوسری پوزیشن پر برقرار ہے اور بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔
8.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ کی رفتار کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ ریلائنس جیو نے 7.6 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اسپیڈ کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا۔ ریلائنس جیو واحد کمپنی تھی جس کی اپ لوڈ کی رفتار میں اضافہ دیکھا گیا۔ جہاں پچھلے مہینے کے مقابلے وی آئی انڈیا اور ایئر ٹیل کی اپ لوڈ اسپیڈ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی، بی ایس ایل این کی اپ لوڈ کی رفتار 5 ایم بی پی ایس پر آ گئی ہے۔ بھارتی ایئر ٹیل بھی ڈاؤن لوڈ کی طرح اوسط 4 جی اپ لوڈ کی رفتار میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کمپنی نے اپریل کے مہینے میں اپ لوڈ کی اوسط رفتار 6.1 ایم بی پی ایس در ج کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔