ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری! جیو۔ کوالکام نے کی 5G کی کامیاب ٹیسٹنگ، ہندستان میں جلد ہو گی لانچ

ریلائنس جیو کو ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ریلائنس نے امریکی ٹیکنالوجی فرم کوالکام کے ساتھ مل کر ہندستان میں 5G نیٹ ورک کی کامیاب طور پر ٹیسٹنگ کر لی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے 20 اکتوبر کو امریکہ کے سین ڈیاگو میں ہوئے ایک ورچوئل پروگرام میں اس بارے میں اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! جیو۔ کوالکام نے کی 5G کی کامیاب ٹیسٹنگ، ہندستان میں جلد ہو گی لانچ
جیو۔ کوالکام نے کی 5G کی کامیاب ٹیسٹنگ، ہندستان میں جلد ہو گی لانچ

نئی دہلی۔ ریلائنس جیو (Reliance Jio) کو ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ریلائنس نے امریکی ٹیکنالوجی فرم کوالکام (Qualcomm) کے ساتھ مل کر ہندستان میں 5G نیٹ ورک کی کامیاب طور پر ٹیسٹنگ کر لی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے 20 اکتوبر کو امریکہ کے سین ڈیاگو میں ہوئے ایک ورچوئل پروگرام میں اس بارے میں اعلان کیا ہے۔ بتا دیں کہ ہندستان میں جلد ہی صارفین کو 5G نیٹ ورک کی سہولت ملنے والی ہے۔ منی کنٹرول کی خبر کے مطابق، جیو اور کوالکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 5GNR سالیوشنس اور کوالکام 5G RAN پلیٹ فارم پر 1 Gbps سے زیادہ اسپیڈ حاصل کر لی ہے۔ اس وقت امریکہ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی جیسے ملکوں کے 5G صارفین کو 1Gbps انٹرنیٹ اسپیڈ کی سہولت مل رہی ہے۔


ریلائنس جیو کے پریزیڈنٹ نے دی جانکاری


ریلائنس جیو کے پریزیڈنٹ میتھیو اومان نے کوالکام پروگرام میں کہا کہ کوالکام اور ریلائنس کی ذیلی کمپنی ریڈیسس کے ساتھ مل کر ہم 5 جی تکنیک پر کام کر رہے ہیں تاکہ ہندستان میں اسے جلد لانچ کیا جا سکے۔ آنے والے دنوں میں ہندستان میں صارفین 1Gbps تک کی اسپیڈ کا مزہ لے پائیں گے۔


صارفین کو ملے گا 5جی ہائی اسپیڈ ڈیٹا کا تجربہ

ملک میں 5جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد صارفین کو تیز ہائی اسپیڈ ڈیٹا کا اچھا تجربہ ملے گا۔ کوالکام ٹیکنالوجی دنیا کی وائرلیس ٹیکنالوجی انوویٹر ہے جو کہ اس وقت ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر 5جی تکنیک پر کام کر رہی ہے۔

اس سال جولائی میں کوالکام وینچر کی انویسٹمنٹ اکائی کوالکام انک نے جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ کوالکام نے جیو پلیٹ فارمس میں 0.15 فیصدی حصےداری کے لئے 730 کروڑ روہئے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

ہندستان کا ہو گا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن

ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی نے کہا تھا کہ کوالکام کے ساتھ مل کر جیو 5 جی ویژن پر کام کرے گی اور ہندستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں تعاون دے گی۔ جیو نے کہا کہ وہ کوالکام کے ساتھ مل کر دیسی 5جی سالیوشنس اور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے پر کام کر رہی ہے۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے)


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 21, 2020 11:25 AM IST