ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو اور وسٹا ایکویٹی پارٹنرز سودا: انویسٹمنٹ فرم کے بارے میں جانئے سب کچھ

ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ وسٹا کے ذریعہ ہونے والی اس سرمایہ کاری سے عالمی سطح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تسلیم کئے جانے کو تقویت ملتی ہے۔

  • Share this:
ریلائنس جیو اور وسٹا ایکویٹی پارٹنرز سودا: انویسٹمنٹ فرم کے بارے میں جانئے سب کچھ
ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ وسٹا کے ذریعہ ہونے والی اس سرمایہ کاری سے عالمی سطح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تسلیم کئے جانے کو تقویت ملتی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اور جیو پلیٹ فارمز نے وسٹا ایکویٹی پارٹنرز لمیٹڈ کی جانب سے جیو پلیٹ فارمز میں 11،367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ میں واقع نجی ایکوئٹی فرم جو دنیا کا سب سے بڑا خصوصی ٹیک فوکسڈ فنڈ چلاتی ہے ، جیو پلیٹ فارم میں 2.3 فیصد حصے داری خریدے گی۔ پچھلے کچھ دنوں میں جیو پلیٹ فارم میں یہ تیسری بڑی سرمایہ کاری ہے۔ سب سے پہلے فیس بک نے جیو میں 9.9 فیصد حصے داری  43،534 کروڑ روپئے میں اور پھر سلور لیک نے 555 کروڑ میں 1.55فیصد حصے داری کی سرمایہ کاری کی۔ اس ہفتے کی شروعات میں  Jio  میں سلور لیک کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری بھی فیس بک ڈیل  کے پریمیم جیسی تھی۔ تین ہفتوں کے اندر  جیو پلیٹ فارم نے ٹیکنا لوجی سرمایہ کاروں سے 60،596.37 کروڑ روپئے جٹائے ہیں۔


وسٹا ایکویٹی شراکت داروں کے پاس تمام شعبوں میں کیپیٹل کمٹمنٹس میں 57 بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور وہ لگ بھگ 20 سالوں سے سرمایہ کاری کررہی ہے۔ اس کی بنیاد امریکی تاجر اور سرمایہ کار مسٹر رابرٹ ایف اسمتھ اور مسٹر برائن شیٹھ نے سنہ 2000 میں رکھی تھی۔ امریکہ میں اس کا صدر دفتر ہے۔ سرمایہ کاری کرنے والی یہ کمپنی ٹیک اور سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے ، جس میں انٹرپرائز سافٹ ویئر ، ڈیٹا،نجی ایکوئٹی میں ٹیکنالوجی کے ادارے،  کریڈٹ ، پبلک ایکویٹی ، اور مستقل سرمایہ کی حکمت عملی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کا پورٹ فولیو  دنیا بھر میں 60 سے زیادہ انٹرپرائز سافٹ ویئر ، ڈیٹا اور ٹکنالوجی کی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ اس کی سر فہرست سرمایہ کاریوں میں سے چند سولرا ، ٹبکو اور انفلو باکس شامل ہیں۔


لاک ڈاؤن کے درمیان جیو بنا صارفین کا سہارا، ویلیڈیٹی بڑھانے کے ساتھ دیا 100 منٹ فری


ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ وسٹا کے ذریعہ ہونے والی اس سرمایہ کاری سے عالمی سطح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تسلیم کئے جانے کو تقویت ملتی ہے جسے جیو نے بنایا ہے ۔ اس سرمایہ کاری سے جیو پلیٹ فارم کو مضبوط بنیاد ملے گی ، جس کے بارے میں ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1.3 بلین افراد اور کاروباری افراد کے لئے ڈیجیٹل انڈیا ویژن ہے ، جس میں چھوٹے کاروبار ، مائیکرو بزنس اور کسان شامل ہیں۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: May 08, 2020 12:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading