உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر : جیو صارفین کے لیے خوشخبری ،پونے میںTrue-5Gکی خدمات کا آغاز،اب تک12شہروں میں متعارف

    Youtube Video

    پونے میں طلباء کی ایک بڑی تعداد ہے اور اسے ملک کا آئی ٹی مرکز بھی کہا جاتا ہے، پونے کا آٹوموبائل اور مینوفیکچرنگ میں بھی بڑا مقام ہے۔ جیوTrue-5G واقعی پونے کے لوگوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pune (Poona) [Poona], India
    • Share this:
      جیو نے پونے کے شہریوں کیلئے آج جیو True-5Gجی کی خدمات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے1Gbps کی سپیڈ کے ساتھ ان لمیٹیڈ 5 جی ڈیٹا کی شروعات کی۔جیو نے شہر میںTrue-5Gبیٹا سروس شروع کی ہے، جس کے تحت شہر کے بیشتر حصوں میں اسٹینڈ اسٹون True-5G نیٹ ورک دستیاب کرایا گیا ہے، تاکہ جیو کے صارفین اچھی کوریج اور جدید ترین ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے لطف اندوز ہو سکیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا، 12 شہروں میں جیو True-5G سروسز کے آغاز کے بعد، صارفین کی ایک بڑی تعداد نے جیو ویلکم آفر کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، ان کے تجربے اور فیڈ بیک نے ہمیں دنیا کا جدید ترین 5G نیٹ ورک بنانے میں مدد کی ہے۔

      اندازوں کے مطابق، جیوTrue-5Gنیٹ ورک پہلے ہی جیو کے 4G نیٹ ورک سے کئی گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کر رہا ہے۔ ڈیٹا کے تجربے کی رفتار اور لیٹنسی ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ صارفین کو تقریباً 500 سے 1Gbps کی ڈیٹا کی رفتار مل رہی ، ایسی تیز رفتار کے اعداد و شمار سے واضح ہے کہTrue-5Gنیٹ ورک زندگی کے ہر شعبہ میں استعمال ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں

      پونے میں طلباء کی ایک بڑی تعداد ہے اور اسے ملک کا آئی ٹی مرکز بھی کہا جاتا ہے، پونے کا آٹوموبائل اور مینوفیکچرنگ میں بھی بڑا مقام ہے۔ جیوTrue-5G واقعی پونے کے لوگوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔23 نومبر سے شروع ہوا جیو ویلکم آفر پونے کے سبھی جیو یوزرس کو بغیر کسی اضافی خرچ کے ان لمیٹڈ ڈیٹا کے ساتھ 1 جی بی پی ایس تک کی سپیڈ کا تجربہ کرنے کیلئے مدعو کررہا ہے۔

      یادر ہے کہ اس سے پہلے ریلائنس جیو نے دہلی، گروگرام، نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد اور دہلی۔این سی آر خطے میں True-5G خدمات پیش کرنے والا واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ جیو تیزی سے True-5G نیٹ ورک کا آغاز کر رہا ہے۔ دہلی کے علاوہ ریلائنس جیو نے ممبئی، کولکتہ، وارانسی، چنئی، حیدرآباد، بنگلور اور ناتھدوارا میں اپنی سروس شروع کی ہے۔ دہلی-این سی آر اس فہرست میں سب سے نیا ہے۔

      کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، اس کا نیٹ ورک سگنل دہلی۔این سی آر کے تمام اہم علاقوں میں دستیاب ہوگا۔ جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک زیادہ تر رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، سرکاری عمارتوں، مالز، بڑے بازاروں، ٹیک پارکس اور میٹرو اسٹیشنوں میں دستیاب ہوگا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: