ہوم » نیوز » معیشت

دو ہفتے میں 60,596 کروڑ روپئے کا سودا کر جیو بنی ملک کی تیسری سب سے بڑی کمپنی

اس بڑی سرمایہ کاری سے ریلائنس جیو کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 5.16 لاکھ کروڑ روپئے ہو گئی ہے۔

  • Share this:
دو ہفتے میں 60,596 کروڑ روپئے کا سودا کر جیو بنی ملک کی تیسری سب سے بڑی کمپنی
جیو بنی ملک کی تیسری سب سے بڑی کمپنی

نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز  (Reliance Industries)  نے جیو پلیٹ فارم (Reliance Jio Platforms) کے لئے پچھلے سولہ دنوں میں تین بڑے سودے کئے ہیں۔ اس سودے کے ذریعہ کل 60596 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس بڑی سرمایہ کاری سے ریلائنس جیو کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 5.16 لاکھ کروڑ روپئے ہو گئی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو شئیر بازار میں فہرست میں شامل کمپنیوں میں اب صرف دو کمپنیاں ہی جیو سے آگے ہیں۔ ان میں ایک جیو کی پیرنٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ٹی سی ایس ہے۔




ریلائنس جیو کو مئی 2016 میں لانچ کیا گیا تھا۔ چال سال سے بھی کم عرصے میں کمپنی نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ جیو کے پاس تقریبا 38  کروڑ صارفین ہیں۔ وہ اس معاملے میں ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔


مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ملک کی سرکردہ کمپنیاں

ریلائنس انڈسٹریز

ٹی سی ایس

ریلائنس جیو

ایچ ڈی ایف سی بینک

ایچ یو ایل

ایچ ڈی ایف سی لی

ائیرٹیل

انفوسس

کوٹک مہندرا

آئی سی آئی سی آئی بینک

آئی ٹی سی

آپ کو بتا دیں کہ وسٹا ایکویٹی پارٹنرس نے ریلائنس جیو میں 11367 کروڑ روپئے کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ وسٹا ایکوئٹی نے ریلائنس جیو میں 2.32 فیصدی حصہ خریدا ہے۔ یہ سودا ایف بی سودے کے 12.5 فیصدی پریمیم پر کیا گیا ہے۔ یعنی یہ سودا ایف بی سودے کی قیمت سے 12.5 فیصدی مہنگا ہے۔ بتا دیں کہ Vista Equity Partners  امریکہ کا سرمایہ کاری فنڈ ہے۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 08, 2020 12:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading