உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ائیرٹیل اور ووڈا فون کے بعد Jio نے بڑھائے اپنے پلائنس کے ریٹ ، جانئے کیا ہیں نئے ریٹ

    ریلائنس جیو نے اپنے نئے ٹیرف پلانس کا کیا اعلان ، یکم دسمبر سے ہوگا دستیاب ، یہاں جانئے تفصیل

    ریلائنس جیو نے اپنے نئے ٹیرف پلانس کا کیا اعلان ، یکم دسمبر سے ہوگا دستیاب ، یہاں جانئے تفصیل

    ایئرٹیل اور ووڈافون کے اپنے پلان مہنگے کئے جانے کے بعد جیو نے بھی اپنے موجودہ پلانس مہنگے کر دئے ہیں ۔ کمپنی کے نئے پلائنس یکم دسمبر 2021 سے لاگو ہوں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایئرٹیل اور ووڈافون کے اپنے پلان مہنگے کئے جانے کے بعد جیو نے بھی اپنے موجودہ پلانس مہنگے کر دئے ہیں ۔ کمپنی کے نئے پلائنس یکم دسمبر 2021 سے لاگو ہوں گے ۔ کمپنی کا سب سے مقبول 555 روپے والا پلان اب 666 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 599 روپے والا پلان اب 719 روپے کا ہو گیا ہے۔ ان دونوں پلانس کی ویلڈیٹی 84 دنوں کی ہوگی ۔ اس کے علاوہ جیو نے اپنے تمام پلانس کے ریٹ میں تبدیلی کی ہے ۔ ریلائنس جیو کا دعوی ہے کہ اس کے ٹیرف ریٹس اب بھی انڈسٹری میں سب سے کم ہیں ۔

      جیو کے مختلف پلانس میں 31 روپے سے لے کر 480 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جیو فون کیلئے خاص طور سے لائے گئے پرانے 75 روپے کے پلان کی نئی قیمت اب 91 روپے ہوگی ۔ وہیں ان لمیٹڈ پلانس کا 129 روپے والا ٹیرف پلان اب 155 روپے میں ملے گا ۔ ظاہر طور پر ایک سال کی ویلڈیٹی والے پلان میں ریٹ سب سے زیادہ بڑھے ہیں ۔ پہلے یہ پلان 2399 روپے میں ملتا تھا ، لیکن اب اس کیلئے گراہک کو 2879 روپے خرچ کرنے پڑیں گے ۔



      ریلائنس جیو کے ڈاٹا ایڈ ۔ آن پلانس کے ریٹ بھی بڑھے ہیں ۔ 6 جی بی والے 51 روپے کے پلان کیلئے اب 61 روپے اور 101 والے 12 جی بی والے ایڈ آن پلان کیلئے اب 21 روپے لگیں گے ۔ سب سے بڑا 50 جی بی والا پلان بھی اب 50 روپے مہنگا ہوکر 301 روپے کا ہوگیا ہے ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: