اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jio اگلے سال لانچ کرے گی میڈ ان انڈیا 5G سروس ، ریلائنس AGM میں مکیش امبانی کا اعلان

    Jio اگلے سال لانچ کرے گا میڈ ان انڈیا 5G سروس ، ریلائنس AGM میں مکیش امبانی کا اعلان

    Jio اگلے سال لانچ کرے گا میڈ ان انڈیا 5G سروس ، ریلائنس AGM میں مکیش امبانی کا اعلان

    ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ جیو نے فائیو جی سالیوشن تیار کرلیا ہے ، جو ہندوستان میں ورلڈ کلاس فائیو جی سروس فراہم کرے گا ۔

    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم  (RIL 43rd AGM 2020) میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) نے سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا ۔ چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ جیو نے میڈ ان انڈیا فائیو جی سالیوشن تیار کرلیا ہے ، جو ہندوستان میں ورلڈ کلاس فائیو جی سروس فراہم کرے گا ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اسپیکٹرم کی دستیابی کے ساتھ ہی ٹرائل شروع ہوجائے گا ۔

      مکیش امبانی نے جیو کے فائیو جی سالیوشن کو وزیر اعظم مودی کے آتم نربھر بھارت ( خود کفیل ہندوستان ) مہم کو وقف کیا ہے ، جس کو اگلے سال تک پیش کیا جائے گا ۔ بتایا گیا کہ یہ سو فیصدی میک ان انڈیا ہوگا ۔


      مکیش امبانی نے کہا کہ جیو میٹ ہندوستان کا پہلا اور واحد کلاوڈ بیسڈ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ہے ۔ اس کو صرف دو مہینے میں ینگ جیو پلیٹ فارم ٹیم نے تیار کیا ہے ۔ اس ایپ کے لانچ کے کچھ دن بعد اس کو پچاس لاکھ لوگوںنے ڈاون لوڈ کرلیا ۔


      نئے جیو ٹی وی پلس کو لے کر بھی اعلان کیا گیا ۔

      نئے جیو ٹی وی پلس میں نیٹ فلکس ، ایمزون ، پرائم ویڈیو ، ہاٹ اسٹار جیسے تمام او ٹی ٹی چینل ہوں گے ۔ اس میں لاگ ان کیلئے الگ الگ آئی ڈی پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔ جیو ٹی وی پلس کے ساتھ ہی آپ صرف ایک کلک میں کسی بھی او ٹی ٹی پر کچھ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ اے جی ایم میں جیو گلاس بھی لانچ کیا گیا ۔

      ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: