نئی دہلی : ریلائنس جیو کے نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے نتائج کے مطابق صارفین نے مالی سال 2021-22 میں کمپنی کے نیٹ ورک پر 91.4 بلین جی بی ڈیٹا استعمال کیا۔ یہ 2022 کے پہلے تین مہینوں میں 24.6 بلین جی بی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ جو کہ پچھلی سہ ماہی سے 47.5 فیصد زیادہ تھا۔ اس بڑے ڈیٹا کو خرچ کرنے کے لیے اوسطاً ایک صارف نے ماہانہ 19.7 جی بی ڈیٹا خرچ کر ڈالا۔
صارفین نےجیو نیٹ ورک پر بات کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہر سبسکرائبر نےجیو نیٹ ورک پر ماہانہ اوسطاً 968 منٹ یعنی تقریباً 32 منٹ فی دن بات کی۔ جیو نیٹ ورک وائف ٹریفک گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.9 فیصد بڑھ کر 451,000 کروڑ منٹ جا پہنچا۔
دوسری طرف اپنے آغاز کے دو سال کے اندر، جیو فائبر ملک کا سب سے بڑا براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والا بن گیا ہے۔ جیو فائبر نے تقریباً 50 لاکھ گھرانوں سمیت 6 ملین سے زیادہ احاطوںکو اپنے نیٹ ورک سے جوڑا ہے۔ پچھلے مالی سال میں گھرانوں میں لگائے گئے براڈ بینڈ کنکشنز میں سے دو تہائی جیو فائبر کے تھے۔
کمپنی کے مطابق جیو نے 5 جی لانچ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس کے لیے جیو نے 8 ریاستوں کے کئی شہروں میں وسیع فیلڈ ٹرائلز کیے ہیں۔ ان ٹیسٹوں میں پیک یوزر تھروپُٹ 1.5Gbps سے تجاوز کر گیا۔ ملٹی وینڈر انٹرآپریبلٹی اور انٹر ورکنگ پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے اوسط ا ریونیو فییوزر (ARPU) کے لحاظ سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوری سے مارچ 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کا اے آر پی یوز 167.6 روپے رہا۔ ریلائنس جیو کا اسٹینڈ لون منافع چوتھی سہ ماہی میں 24 فیصد بڑھ کر 4,173 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی نے ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 3,360 کروڑ روپے کے بعد ٹیکس منافع ریکارڈ کیا تھا۔
ریلائنس جیو کا 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے بعد ٹیکس کے بعد کا مجموعی منافع مالی سال 21 میں 12,071 کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً 23 فیصد بڑھ کر 14,854 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے اسٹینڈ لون ریونیو میں بھی ریکارڈ بنایا ہے۔ کمپنی کی اسٹینڈ لون آمدنی مارچ 2022 میں 20 فیصد بڑھ کر 20,901 کروڑ روپے ہوگئی جو مارچ 2021 میں 17,358 کروڑ روپے تھی۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔