جیو صارفین کے لئے خوش خبری: دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کے لئے ملے گا 30 منٹ کا مفت ٹاک ٹائم

اس اعلان کے ساتھ ہی جیو نے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے نئے پلانس بھی جاری کردئے ہیں۔ اس کیلئے جیو نے 10 روپئے سے لیکر 100 روپئے تک کے پلانس جاری کئے ہیں۔

Oct 16, 2019 07:04 AM IST | Updated on: Oct 16, 2019 09:03 AM IST
جیو صارفین کے لئے خوش خبری: دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کے لئے ملے گا 30 منٹ کا مفت ٹاک ٹائم

ریلائنس جیو نے ایک مرتبہ پھر اپنے کسٹمرس کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

ریلائنس جیو انفوکام اپنے کسٹمرس کیلئے خوشخبری لایا ہے۔ کمپنی نے کسٹمرس کو 30 منٹ کا مفت ٹاک ٹائم دینا شروع کردیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق پہلی مرتبہ اپنے فون ریچارج کرانے پر کسٹمرس کو 30 منٹ کا مفت ٹاک ٹائم ملے گا۔ یہ ون۔ٹائم آفر پلان کے اعلان کے بعد سے پہلے 7 دنوں کیلئے ہی دستیاب ہوگا۔

جیو کے اس لمیٹیڈ پیریڈ کو حالیہ فیصلے کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پیش کیا گیا ہے۔ اپنے پیک ریچارج کرانے والے کسٹمرس کو میسیج کے ذریعے اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ ریلائنس جیو کے مطابق 9 اکتوبر کو آئی یو سی چارج کی جانے والی کال کیلئے فی منٹ 6 پیسے دینے ہوں گے۔ وجہ بتاتے ہوئے جیو نے کہا کہ چونکہ ٹرائی آئی یوسی کے تحت 6 پیسے فی منٹ چارج کرتی ہے۔ اس لئے کمپنی اب یہ چارج کسٹمرس سے لے گی۔

یہ ہیں جیو کے نئے ٹاپ۔اپ پلان

Loading...

اس اعلان کے ساتھ ہی جیو نے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے نئے پلانس بھی جاری کردئے ہیں۔ اس کیلئے جیو نے 10 روپئے سے لیکر 100 روپئے تک کے پلانس جاری کئے ہیں۔ 10 روپئے کے پلان میں صارفین کو دوسرے نیٹ ورک پر 124 منٹ کی کالنگ جبکہ 20 روپئے  میں 249 منٹ کی کالنگ سہولت ملے گی۔

وہیں 50 روپئے میں 656 منٹ اور 100 روپئے والے پلان میں 1362 منٹ کالنگ کی سہولت ملے گی۔ حالانکہ اس کی بھرپائی کیلئے کمپنی اسی کی قیمت کے برابر ڈیٹا یوزرس کو دے گی۔ 10 روپئے کے ٹاپ اپ پر 1 جی بی ،20 روپئے پر 2 جی بی ، 50 روپئے پر 5 جی بی اور 100 روپئے پر 10 جی بی ڈیٹا ملے گا۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے۔

Loading...