உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لداخ کی مشہور پینگونگ جھیل پر Jio کی 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی شروع

    لداخ کی مشہور پینگونگ جھیل پر Jio کی 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی شروع

    لداخ کی مشہور پینگونگ جھیل پر Jio کی 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی شروع

    ریلائنس جیو نے لداخ میں پینگونگ جھیل پر واقع اسپنگمک گاؤں میں 4 جی وائس اور ڈیٹا سروسز شروع کردی ہے۔ جیو پینگونگ جھیل کے ارد گرد 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔

    • Share this:
      لداخ : ریلائنس جیو نے لداخ میں پینگونگ جھیل پر واقع اسپنگمک گاؤں میں 4 جی وائس اور ڈیٹا سروسز شروع کردی ہے۔ جیو پینگونگ جھیل کے ارد گرد  4 جی  موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔ پینگونگ لداخ کا ایک پسندیدہ سیاحتی مقام ہے۔ ہر سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح پینگونگ جھیل کی خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں ۔

      جمیانگ سیرنگ نامگیال نے جیو موبائل ٹاور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ طویل عرصے سے فور جی کنیکٹیویٹی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریلائنس جیو کی 4 جی خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی مانگ پوری ہو گئی ہے۔ جیو کی 4 جی سروس خطے کی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور فوجیوں کو بھی بہتر رابطہ فراہم کرے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Jioنے ہندوستان میں لانچ کیا پہلا گیم کنٹرولر، ملے گی8گھنٹے کی بیٹری لائف، یہاں جانیے فیچرس اور قیمت


      ریلائنس جیو لداخ کے علاقے میں اپنے نیٹ ورک کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ انتہائی سخت موسم کے ساتھ اس علاقے میں حالات کافی مشکل ہیں۔ سال میں کافی عرصے تک یہ علاقہ برف کی سفید چادر سے ڈھکا رہتا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود جیو نے اس علاقے میں ٹاور لگا کر اسے اپنے نیٹ ورک سے جوڑ دیا ہے۔ علاقے کے لوگ اب 4 جی نیٹ ورک کے ذریعہ ملک کے دیگر حصوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ریلائنس جیو پھر سے نمبر ون پر، 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 2 ایم بی پی ایس کا اچھال: ٹرائی


      مئی کے مہینے میں  جیو نے خالصی بلاک کے کانجی، اربیس اور ہنوپتا گاؤں اور ڈسکیٹ بلاک کے چنگلنگکھا گاؤں میں بھی اپنی خدمات شروع کیں۔ جیو نے پہلے ہی خطے میں کرگل، زنسکار اور ڈیمچوک جیسے علاقوں میں 4 جی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔  جیو فائبر براڈ بینڈ خدمات لداخ کے سب سے بڑے شہر لیہہ میں بھی دستیاب ہیں۔

      لانچ کے موقع پر موجود افراد میں ایڈوکیٹ تاشی گیلسن، چیئرمین سی ای سی، ایگزیکٹو کونسلر تاشی یاکزی اور ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے کونسلر سٹینزن چوسپل، جی ایچ مہدی بھی شامل  تھے۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: