ہوم » نیوز » معیشت

بڑی خبر ! جیو نے صارفین کیلئے پیش کیا نیا آل ان ون پلان ، جانیں اس میں کیا کیا ملے گا

آل اِن ون پلانس میں ڈیٹا کے ساتھ ریلائنس جیو نے آئی یو سی کالنگ کو بھی جوڑا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر ! جیو نے صارفین کیلئے پیش کیا نیا آل ان ون پلان ، جانیں اس میں کیا کیا ملے گا
علامتی تصویر

ریلائنس جیو نے آج اپنے جیو فون صارفین کیلئے  آل اِن  ون  پلانس کا اعلان کیا ہے ۔آئی یو سی  پر گھمسان کے بیچ جیو نے اسمارٹ فون  یوزرس کیلئے بھی آل اِن  ون پلانس کچھ  دن پہلے ہی لانچ کئے تھے۔ آل اِن ون پلانس میں ڈیٹا کے ساتھ ریلائنس  جیو نے آئی یو سی کالنگ کو بھی  جوڑا ہے۔ جیو فون گراہکوں کیلئے نئے آل اِن ۔ ون پلانس میں بھی سبھی خدمات کو ایک ساتھ دستیاب کرایا گیاہے۔جیو فون کے نئے پلانس صارفین کو آسانی  سے سمجھ  آنے والے پلانس ہیں۔ ان لمیٹڈ  وائس اور ڈیٹا  کے  لئے ریلائنس جیو نے ایک 75  روپے والا  پلان   پیش کیا ہے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ  ان لمیٹڈ  وائس کالنگ  اور ان لمیٹڈ  ڈیٹا کیلئے یہ ملک کا سب کفایتی  ٹیرف پلان ہے۔ 75  روپے والے اس پلان میں 500  منٹ آئی یو سی کالنگ کے ساتھ 3 جی  بی ڈیٹا  ملے گا۔ جیو سے جیو  کی  کالنگ پہلے کی طرح ہی فری رہے گی۔


اس کے علاوہ جیو فون صارفین کیلئے خاص طور پر بنے تین اور آل اِن  ون پلانس بھی پیش کئے گئے ہیں ۔ جن کی قیمت 125 روپے ،  155 روپے اور 185 روپے ہے ۔ سبھی پلانس  میں جیو سے جیو کالنگ تو  فری رہے گی  ہی ۔ ساتھ ہی 500 منٹ آئی یو سی کالنگ بھی ملے گی ۔ سبھی پلانس کی  ویلڈیٹی ایک ماہ (28 دن) کی ہے۔  ان پلانس کی خاصیت  یہ ہے کہ صرف 30 روپے فاضل  دے کر صارف اپنا ڈیٹا ڈبل  کرسکتے ہیں۔ 125 روپے کے پلان میں 14  جی بی ڈیٹا ملتا ہے۔ لیکن اگر گراہک 30 روپے زیادہ دے کر 155 روپے کا پلان لیتا ہے ، تو ڈیٹا  ڈبل ہوکر 28 جی بی  ہوجاتا ہے۔ 155روپے کے پلان میں 30 روپے کا اضافہ کر کے صارف 185 کا  پلان لے سکتا ہے۔  جس میں ڈیٹا پھر سے  ڈبل  ہوکر 56  جی بی ہوجائے گا۔


ریلائنس جیو  کو چھوڑکر دوسری کمپنیاں اپنے خود کے نیٹ  ورک پر  کالنگ کرنے کیلئے اپنے 2 جی  صارفین  سے پیسے وصولتی ہیں۔   دیگر کمپنی  کے نیٹ ورک پر کالنگ کے  پیسے تو صارفین کو  چکانا  ہی ہے۔  اسے دونوں صورتوں میں  پیسہ چکانا پڑتا ہے۔  جبکہ ریلائنس جیو نے جیو  سے  جیو  کی کالنگ فری دے  رکھی ہے۔  اس کے لئے صارف  کو کوئی رقم نہیں ادا کرنی پڑتی ہے ۔ جیو فون  کیلئے  پیش  کئے گئے  یہ آل  اِن  ون پلانس  حریف  کمپنیوں سے 25 گنا تک زیادہ ڈیٹا دستیاب کراتے ہیں۔  کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ   جیو فون  کے سبھی موجودہ  پلانس بھی جاری رہیں گے۔

First published: Oct 25, 2019 06:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading