ہوم » نیوز » معیشت

4G ڈاون لوڈ اسپیڈ میں جیو کی بادشاہت برقرار، اپ لوڈ میں وی آئی انڈیا نے بازی ماری: ٹرائی

جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 4 گنا تو وی آئی انڈیا سے 3 گُنا سے بھی زیادہ ہے۔ 5 ماہ میں تقریباً 30 فیصد ایئرٹیل کی ڈاون لوڈ اسپیڈ گری۔ ایئر ٹیل 4 جی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ اسپیڈ میں تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔

  • Share this:
4G ڈاون لوڈ اسپیڈ میں جیو کی بادشاہت برقرار، اپ لوڈ میں وی آئی انڈیا نے بازی ماری: ٹرائی
4G ڈاون لوڈ اسپیڈ میں جیو کی بادشاہت برقرار، اپ لوڈ میں وی آئی انڈیا نے بازی ماری: ٹرائی

نئی دہلی: ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئرٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فاصلے سے مات دی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ گذشتہ ماہ یعنی مئی میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 20.7 ایم بی پی ایس تھی۔ گذشتہ کئی مہینوں سے ریلائنس کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ریلائنس جیو 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں مسلسل نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے۔ جون کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریلائنس جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ اپنے حریفوں سے کئی گنا زیاد ہ ہے۔ ایئرٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ مئی کے 4.7 ایم بی پی ایس کے مقابلہ جون میں 5.0 ایم بی پی ایس رہی۔ حالانکہ ایئر ٹیل نے معمولی سبقت درج کی، لیکن ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے مقابلے یہ چار گنا سے بھی زیادہ کم رہی ۔ فروری 2021 کے مقابلے بھارتی ایئرٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں تقریباً 30 فیصدی کی گراوٹ درج کی گئی ہے اور وہ لُڑھک کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔



ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولرنے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈا فون۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں، لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ الگ دکھاتا تھا۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنا شروع کردی ہے۔

وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مئی ماہ میں کمپنی کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 6.3 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی، جو معمولی بڑھت کے ساتھ جون میں 6.5 ایم بی پی ایس رہی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئر ٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے، لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے کہیں نہیں ٹھہرتی۔ ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ اسپیڈ وی آئی انڈیا سے 3 گنا سے بھی زیادہ ہے۔


جون میں 6.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ اسپیڈ 4.8 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئرٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنی کی مئی ماہ کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 3.9 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی شماری مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا رئیل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2021 11:59 AM IST