ہوم » نیوز » معیشت

فیس بک کے بعد اب جیو پلیٹ فارم میں سلور لیک کرے گی 5655 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارم کی 4.90 لاکھ کروڑ کی ویلیو پر ہو گی اور انٹرپرائزز ویلیو اب 5.15 لاکھ کروڑ روپئے ہو جائے گی۔

  • Share this:
فیس بک کے بعد اب جیو پلیٹ فارم میں سلور لیک کرے گی 5655 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری
گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو Jio کیوں ہے پسند؟: اب سوال اٹھتا ہے کہ گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو کیوں پسند ہے؟۔ اس پر نظر ڈالیں تو جیو پلیٹ فارم Jio Platform انڈیا کے Digital Potential کا سب سے اچھا Representative ہے۔ اس کو انڈیا مارکیٹ کی گہری سمجھ ہے۔ کوروناوائرس(Covid-19 pandemic) کے بعد ڈجیٹلائزیشن کے مواقع بڑھے ہیں۔ جدید ٹکنالوجی اور ٹولس کا استعمال بڑھا پے جس کا فائدہ اس کو ملنا طے ہے۔

نئی دہلی۔ فیس بک (Facebook) کے ساتھ 43,574 کروڑ روپئے کے سودے کے اعلان کے کچھ دنوں بعد ہی ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries نے پیر کے روز ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ایکویٹی فرم سلور لیک (Equity Firm Silver Lake) جیو پلیٹ فارم میں 1.15% حصے داری 5,655.75 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارم کی 4.90  لاکھ کروڑ کی ویلیو پر ہو گی اور انٹرپرائزز ویلیو اب 5.15  لاکھ کروڑ روپئے ہو جائے گی۔


دنیا کی بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کمپنی فیس بک نے حال میں ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو میں 9.99 فیصدی حصے داری 43, 574 کروڑ روپئے میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک۔ جیو سودا 2014  میں وہاٹس ایپ کے 22 بلین ڈالر کی خرید کے بعد سے سوشل میڈیا نیٹ ورک سب سے بڑا تھا۔


جیو کا دھماکہ دار آفر!


ریلائنس انڈسٹریز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارم پر 4.90 لاکھ کروڑ روپئے کی ایکویٹی قیمت اور 5.15  لاکھ کروڑ روپئے کی انٹرپرائزز ویلیو ہے۔ یہ سودا فیس بک سودے کے مقابلے 12.5% پریمیم پر ہوا ہے۔

سلور لیک کے شریک۔ سی ای او اور مینیجنگ پارٹنر ایگان ڈربن نے اس سودے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلائنس جیو دنیا کی بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اسے مضبوط مینجمنٹ اور بہترین ٹیم کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔ کمپنی بڑے پیمانہ پر صارفین اور چھوٹے کاروباریوں کے لئے کم لاگت والی ڈیجیٹل خدمات دیتی ہے۔ ایسے میں اس بازار میں امکانات بہت زیادہ ہیں۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: May 04, 2020 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading