உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance JIO Q3 Results : جیو کی بے مثال کارکردگی! 1.02 کروڑ نئے صارفین جوڑے ، کمپنی کے نیٹ پرافٹ میں 8.9 فیصدی اضافہ

    Reliance JIO Q3 Results : جیو کی بے مثال کارکردگی! 1.02 کروڑ نئے صارفین جوڑے ، کمپنی کے نیٹ پرافٹ میں 8.9 فیصدی اضافہ

    Reliance JIO Q3 Results : جیو کی بے مثال کارکردگی! 1.02 کروڑ نئے صارفین جوڑے ، کمپنی کے نیٹ پرافٹ میں 8.9 فیصدی اضافہ

    Reliance Jio Q3 Result : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ریلائنس جیو نے اکتوبر ۔ دسمبر سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جیو نے آر آئی ایل کے کل منافع میں بڑی حصہ داری نبھائی ہے ۔ مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں جیو کی کل کمائی 13.8 فیصد بڑھ کر 24,176 کروڑ روپے پہنچ گئی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ریلائنس جیو نے اکتوبر ۔ دسمبر سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جیو نے آر آئی ایل کے کل منافع میں بڑی حصہ داری نبھائی ہے ۔ مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں جیو کی کل کمائی 13.8  فیصد بڑھ کر 24,176  کروڑ روپے پہنچ گئی ۔ ٹیکس سے پہلے منافع سالانہ بنیاد پر 18 فیصدی بڑھ کر 10,008  کروڑ روپے رہا ہے ۔ وہیں نیٹ پرافٹ 3,795  کروڑ روپے تک پہنچ گیا ، جو گزشتہ سال سے 8.9  فیصد زیادہ ہے ۔

      جیو کے صارفین کی تعداد 31 دسمبر 2021 تک42.10  کروڑ رہی ہے اور دسمبر سہ ماہی میں 1.02  کروڑ نئے صارفین جڑے ۔ کمپنی نے پچھلے دنوں اپنے ٹیرف میں اضافہ کیا تھا ، جس کے بعد فی صارف منافع بھی بڑھ کر 151.6  روپے پہنچ گیا تھا ۔ وبا میں ورک فرام ہوم کلچر کی وجہ سے ڈیٹا کھپت (Data Consumption) برھ کر 23.4  ارب جی بی پہنچ گئی ، جو پچھلے سال کے مقابلہ میں47.8  فیصدی زیادہ ہے ۔

      کل ریوینیو میں ہوا شاندار اضافہ

      جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کا کل ریوینیو مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 24,176  کروڑ روپے رہا ۔ دوسری سہ ماہی میں یہ 23,222  کروڑ روپے تھا ۔ وہیں مالی سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا کل ریوینیو 22,858  کروڑ روپے تھا ۔ اسی طرح ریوینیو فرام آپریشن میں بھی اس سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں ریوینیو فرام آپریشن 20,597  کروڑ روپے رہا ہے ۔ مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں یہ 19,777  کروڑ روپے تھا ۔ وہیں مالی سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 19,475  کروڑ روپے تھا ۔

      EBITDA رہا 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ

      مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا ایبٹڈا 10,008  کروڑ روپے رہا ۔ وہیں دوسری سہ ماہی میں یہ 9,294  کروڑ روپے رہا تھا ۔ مالی سال 2021 کی تیسری سہ میں ایبٹڈا 8483  کروڑ روپے تھا ۔ کمپنی کے کیش پرافٹ میں بھی 14.7 ( سالانہ بنیاد پر) فیصدی کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 8,747  کروڑ روپے رہا ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: