Reliance Jio Q4 Result: ریلائنس جیو کے چوتھی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان، 13 فیصد بڑھا منافع

Reliance Jio Q4 Result: ریلائنس جیو کے چوتھی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان، 13 فیصد بڑھا منافع

Reliance Jio Q4 Result: ریلائنس جیو کے چوتھی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان، 13 فیصد بڑھا منافع

Reliance Jio Q4 Result: ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام یونٹ ریلائنس جیو نے جمعہ کو مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ مارچ 2023 کی سہ ماہی میں ریلائنس جیو کا خالص منافع سال در سال 13 فیصد بڑھ کر 4,716 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام یونٹ ریلائنس جیو نے جمعہ کو مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ مارچ 2023 کی سہ ماہی میں ریلائنس جیو کا خالص منافع سال در سال 13 فیصد بڑھ کر 4,716 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 4,173 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی نے دسمبر 2022 کی سہ ماہی میں 4,638 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا تھا۔

    مالی سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں جیو کی آمدنی بڑھ کر 23,394 کروڑ روپے رہی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 20,901 کروڑ روپے تھی۔ دسمبر 2022 کی سہ ماہی میں جیو کی آمدنی 22,998 کروڑ روپے تھی۔

    مالی سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں جیو کا EBITDA (کل آمدنی) سہ ماہی کی بنیاد پر 1.7 فیصد بڑھ کر 12,210 کروڑ روپے رہی ۔ دسمبر 2022 کی سہ ماہی میں کمپنی کا EBITDA ۔ 12009 کروڑ روپے تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: وکیل کے لباس میں آئے شوہر نے خاتون کو ماری گولی، اسپتال میں کرایا گیا داخل


    یہ بھی پڑھئے: سوڈان کی خانہ جنگی میں پھنسے کئی ہندوستانی ہوٹل میں قید، بنا بجلی، پانی کاٹ رہے دن



    سال در سال کی بنیاد پر جیو کا EBITDA مارچ کی سہ ماہی میں 15.7 فیصد بڑھا ہے ۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں EBITDA ۔ 10.554 کروڑ روپے تھا، جو اس مرتبہ بڑھ کر 12,210 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔

    ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: