உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری! Jio کسٹمر کو ان ریچارج پلان کے ساتھ مل رہا ہے 20فیصد cashback، ملے گی مفت کالنگ اور یہ بڑے فائدے 

     واضح ہو کہ یہ کیش بیک cashback  تب ہی دستیاب ہوگا جب آپ MyJio ایپ یا Jio کی آفیشل ویب سائٹ سے ریچارج کریں گے۔

    واضح ہو کہ یہ کیش بیک cashback تب ہی دستیاب ہوگا جب آپ MyJio ایپ یا Jio کی آفیشل ویب سائٹ سے ریچارج کریں گے۔

    واضح ہو کہ یہ کیش بیک cashback تب ہی دستیاب ہوگا جب آپ MyJio ایپ یا Jio کی آفیشل ویب سائٹ سے ریچارج کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail)  ریلائنس جیو   (Reliance Jio) کے تین پری پیڈ پلان پر صارفین کو 20 فیصد کیش بیک دے رہا ہے۔ کمپنی نے تین ریچارج پلانز پر کیش بیک آفر لانچ کیا ہے۔ ریلائنس جیو صارفین 249 روپے ، 555 روپے اور 599 روپے کے ریچارج پلان پر کیش بیک حاصل کر سکیں گے۔ واضح ہو کہ یہ کیش بیک cashback  تب ہی دستیاب ہوگا جب آپ MyJio ایپ یا Jio کی آفیشل ویب سائٹ سے ریچارج کریں گے۔ ٹیلی کام آپریٹر کسٹمرس کے جیو اکاؤنٹ میں کیش بیک جمع کرے گا ،جسے مستقبل کے ریچارج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

      جیو کا یہ کیش بیک آفر صرف تین پلان  پر لاگو ہوگا جن کی قیمت 249 روپے ، 555 روپے اور 599 روپے ہے۔ اس پلان کی میعاد 84 دن ہے اور 2GB ہائی اسپیڈ ڈیٹا ہر روز ملتا ہے۔

      249 روپے کا پلان
      جیو کے اس 249 روپے کے پلان میں ریلائنس جیو کی طرف سے کیش بیک پیش کیا جا رہا ہے۔ اس پلان کے ساتھ ملنے والے فوائد کے بارے میں بات کر یں تو ہر دن 2 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 28 دن کی میعاد ہے۔ کسی بھی نیٹ ورک پر لامحدود وائس کالنگ کی سہولت اور ہر دن 100 ایس ایم ایس ملیں گے۔

      555 روپے کا پلان
      555 روپے کے اس جیو پری پیڈ پلان میں کسٹمرس کو 20 فیصد کیش بیک cashback بھی دیا جا رہا ہے۔ اس پلان میں ہر روز 1.5 جی بی ڈیٹا دستیاب ہے جس کی میعاد 84 دن ہے۔ اس کے ساتھ  ہی کسی بھی نیٹ ورک پر لامحدود وائس کالنگ کی سہولت اور ہر دن 100 ایس ایم ایس ملیں گے۔

      599 روپے کا پلان
      599 روپے کے اس پری پیڈ پلان میں 20 فیصد کیش بیک ہے۔ اس پلان کے ساتھ ملنے والے  فوائد کے بارے میں بات  کر یں تو  ہر دن 2 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 84 دن کی مدت ملتی ہے۔  اس کے ساتھ  ہی کسی بھی نیٹ ورک پر لامحدود وائس کالنگ کی سہولت اور ہر دن 100 ایس ایم ایس ملیں گے۔
      مذکورہ تمام جیو ریچارج پلان  Jio Recharge Plans کے ساتھ ، جیو سینما ، جیو ٹی وی  JioCinema, JioTV، جیو سکیورٹی ، جیو نیوز اور جیو کلاؤڈ جیسی ایپس تک کا ایکسز  مفت میں دیا جا رہا ہے۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
      Published by:Sana Naeem
      First published: