ریلائنس جیو نے پھر کیا بڑا اعلان: اب ان کسٹمرس کو دے دی ہے راحت، جانیں یہاں

حالانکہ جیو نے اپنے یوزرس کو بھروسہ دلایا ہے کہ یہ فیس تب تک جاری رہے گی جب تک آئی یو سی کا چارچ گھٹ کر سفر یعنی زیرو نہیں ہوجاتا۔

Oct 11, 2019 08:35 AM IST | Updated on: Oct 11, 2019 08:49 AM IST
ریلائنس جیو نے پھر کیا بڑا اعلان: اب ان کسٹمرس کو دے دی ہے راحت، جانیں یہاں

ریلائنس جیو نے ایک مرتبہ پھر اپنے کسٹمرس کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

ریلائنس جیو نے ایک مرتبہ پھر اپنے کسٹمرس کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس جیو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کے جن کسٹمرس نے 9 اکتوبر یا اس سے پہلے نمبر پر کوئی ریچارج کرایا ہے تو وہ کسٹمرس اس ریچارج پلان کے ختم ہونے تک نان جیو یوزرس کو بھی مفت کالنگ کر سکیں گے۔ حالانکہ جب یہ پلان ختم ہوجائے گا تو کسٹمرس کو نان جیو کسٹمرس کو کالنگ کرنے کیلئے روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ ریلائنس جیو کی جانب سے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی گئی ہے۔

بتادیں کہ 9 اکتوبر کر ریلائنس جیو نے اعلان کیا تھا کی اب جیو صارفین کو دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے پیسے دینے ہوں گے۔ دراصل انٹر کنیکٹ یوسز چارچ (آئی یو سی ) کے قانون کے تحت ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے والے کو 6 پیسے فی منٹ کے حساب سے چکانا ہوتا ہے۔ ابھی تک جیو اپنی طرف سے اسے چکا رہی تھی۔

حالانکہ جیو نے اپنے یوزرس کو بھروسہ دلایا ہے کہ یہ فیس تب تک جاری رہے گی جب تک آئی یو سی کا چارچ گھٹ کر صفر یعنی زیرو نہیں ہوجاتا۔

مفت ڈیٹا پلان۔۔

حالانکہ ان چارجس کسٹمرس پر کسی بھی طرح کا کوئی اثر نہ پڑنے کی امید ہے کیونکہ ریلائنس نے جوٹاپ اپ (ریلائنس ٹاپ اپ) اس کیلئے جاری کیا ہے اس میں پرائز یعنی قیمت کے حساب سے کسٹمرس کو مفت ڈیٹا دیا جارہا ہے۔ بتادی ں کہ جیونے اس کیلئے 10, 20, 50 اور 100  روپئے کے ٹاپ اپ جاری کئے ہیں۔

Loading...