اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیو نے بنایانیا ریکارڈ، ملک کے 50 شہروں میں ایک ساتھ ٹرو 5 جی لانچ

    جیو نے بنایانیا ریکارڈ، ملک کے 50 شہروں میں ایک ساتھ ٹرو 5 جی لانچ

    جیو نے بنایانیا ریکارڈ، ملک کے 50 شہروں میں ایک ساتھ ٹرو 5 جی لانچ

    Reliance Jio News: ریلائنس جیو نے ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں ٹرو5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس جیو نے ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں ٹرو5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے۔ قومی راجدھانی علاقہ کے پانی پت، روہتک، کرنال، سونی پت اور بہادر گڑھ بھی جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔

      نیشنل کیپیٹل ریجن کے شہروں کے ساتھ ہریانہ سے جڑنے والے دیگر شہر ہیں انبالہ، حصار اور سرسہ۔ اتر پردیش کے جھانسی، علی گڑھ، مراد آباد اور سہارنپور میں بھی جیو کی 5 جی خدمات شروع ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش کے 7 شہر، اڈیشہ کے 6، کرناٹک کے 5، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے تین تین، راجستھان اور مغربی بنگال کے دو دو اور آسام، جھارکھنڈ، کیرالہ، پنجاب اور تلنگانہ میں ایک ایک شہر بھی جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوگئے ہیں۔اس لانچ کے ساتھ ہی گوا اور پڈوچیری بھی 5G کےنقشے پر ابھرے ہیں۔

      ریلائنس جیو ان میں سے زیادہ تر شہروں میں 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ ان شہروں کے جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس+ کی سپیڈ سے لامحدود ڈیٹا ملے گا۔

      اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا، "ہم 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کو بیک وقت لانچ کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ اس کے ساتھ جیو ٹرو 5 جی سے جڑے شہروں کی کل تعداد 184 ہو گئی ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں 5G خدمات کے سب سے بڑے رول آؤٹ میں سے ایک ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: Reliance Jio Q3 : ریلائنس جیو کا خالص منافع 28.3 فیصد بڑھ کر 4,638کروڑ روپے ہوگیا


      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے بیک وقت 11 شہروں میں لانچ کیا ٹرو5 جی،  بتایا اب تک کا سب سے بڑا رول آؤٹ


      ہم نے پورے ملک میں ٹرو5G رول آؤٹ کی رفتار میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر جیو صارف نئے سال 2023 میں جیو ٹرو 5 جی کے فوائد سے لطف اندوز ہو۔

      جن شہروں میں جیو ٹرو 5 جی خدمات شروعات کی گئی ہے ان میں، چتور ، کڑپہ ، نارساراوپیٹ ،اونگول ،راجہ مہندرا ورم ، سریکاکولم ، وجیا نگرم (آندھرا پردیش)ناگون آسام، بلاس پور ، کوربا ،راج ناندگاؤں( چھتیس گڑھ)پنجی گوا، انبالہ ، بہادر گڑھ، حصار ، کرنال ، پانی پت ، روہتک ، سرسا ، سونی پت (ہریانہ) دھنباد جھارکھنڈ، باگل کوٹ کرناٹک، چکمگلورو کرناٹک، حسن ، منڈیا ، تماکورو،( کرناٹک) الاپپوزا کیرالہ، کولہاپور مہاراشٹر، ناندیڑ-واگھالا مہاراشٹر، سانگلی مہاراشٹر، بالاسور اوڈیشہ، باری پاڑا اوڈیشہ، بھدرک اوڈیشہ، جھارسوگوڈا اوڈیشہ، پوری اوڈیشہ، سمبل پور اوڈیشہ،پڈوچیری پ، امرتسر پنجاب، بیکانیر راجستھان، کوٹہ راجستھان، دھرما پوری تمل ناڈو، ایروڈ تمل ناڈو، تھوتھکوڈی تمل ناڈو، نلگنڈہ تلنگانہ، جھانسی اتر پردیش، علی گڑھ اتر پردیش، مراد آباد اتر پردیش، سہارنپور اتر پردیش، آسنسول مغربی بنگال، درگاپور مغربی بنگال کے نام قابل ذکر ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: