ہوم » نیوز » معیشت

امریکہ کی ایک اور کمپنی کرے گی جیو میں 5655 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری، جانئے سودے کی بڑی باتیں

ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی نے اس سودے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سلور لیک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے انڈین ڈیجیٹل سسٹم کا ٹرانسفارم ہو گا اور یہ تیزی سے ترقی کرے گا۔

  • Share this:
امریکہ کی ایک اور کمپنی کرے گی جیو میں 5655 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری، جانئے سودے کی بڑی باتیں
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ امریکہ کی بڑی پرائیویٹ کمپنی سلور لیک (Equity Firm Silver Lake) ریلائنس جیو (Reliance Jio) پلیٹ فارم میں 1.15 فیصدی حصے داری 75 کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 5655.75 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ اس سودے کے حساب سے ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو (Reliance Jio) کی ویلیو 5.15 لاکھ کروڑ روپئے ہو گئی ہے۔ سلور لیک کا یہ سودا فیس بک سودے کے مقابلے زیادہ ویلیوشن پر ہوا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سلور لیک ٹیکنالوجی نے سال 2013 میں پرسنل کمپیوٹر کمپنی ڈیل کا حصول کیا تھا جس کے بعد وہ سب کی نظروں میں آئی۔


بارہ اعشاریہ پانچ فیصدی پریمیم پر ہوا سودا۔ فیس بک  (Facebook) کے مقابلے سلور لیک (Equity Firm Silver Lake) کے ساتھ سودا زیادہ پرکشش رہا ہے۔


سلور لیک کے ساتھ سودا کئی لحاظ سے سودمند۔ ٹیکنالوجی سے منسلک کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے معاملے میں سلور لیک دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔ سلور لیک کا کمبائنڈ اے یو ایم ( اسیٹس انڈر مینجمنٹ) 43 ارب ڈالر کا ہے۔ کمپنی نے تقریبا سو سے زیادہ انویسٹمنٹ کئے ہیں اور اس کے افسران سلیکان ویلی، نیویارک، ہانگ کانگ اور لندن میں موجود ہیں۔


جیو کا بیحد سستا ریچارج، مہینے بھر کے لئے ملے گی مفت کالنگ اور ڈیٹا بھی...

ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی نے اس سودے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سلور لیک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے انڈین ڈیجیٹل سسٹم کا ٹرانسفارم ہو گا اور یہ تیزی سے ترقی کرے گا۔

مکیش امبانی نے کہا، اس سودے سے انڈین ڈیجیٹل سوسائٹی کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سلور لیک کا ریکارڈ آوٹ اسٹینڈنگ ہے اور یہ ٹیک اور فائنانس میں ایک قابل احترام نام ہے۔ فی الحال اس سودے کو لے کر ہم پرجوش ہیں۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 04, 2020 11:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading