ٹرائی کی پالیسیوں کے مطابق ہی طےکریں گے ٹیرف: ریلائنس جیوکا اعلان

ریلائنس جیوکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہےکہ جیسے'میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرائی ٹیلی کام ٹیرف کولےکرکنسلٹیشن پروسیس شروع کرنے والا ہے۔

Nov 19, 2019 09:05 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 11:08 PM IST
ٹرائی کی پالیسیوں کے مطابق ہی طےکریں گے ٹیرف: ریلائنس جیوکا اعلان

ریلائنس جیو ٹرائی کے ضوابط پر عمل کرنے کےلئے پابند عہد ہے۔

نئی دہلی: ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل ، آئیڈیا - ووڈافون کے بعد ریلائنس جیونےبھی ٹرائی کے ضوابط  کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے ٹیرف پلان پر نظرثانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں ریلائنس جیونےغیرجیوکالنگ کےلئے پیسے لینے شروع کئے ہیں اوراس کے لئےنئے پیکس کی بھی شروعات کی گئی ہے۔ اگر آپ ووڈا فون - آئیڈیا یا ایئرٹیل کے صارفین ہیں، تو آپ کوٹیرف پلان کے لئے یکم دسمبرسے زیادہ خرچ کرنا ہوگا۔ ووڈا فون - آئیڈیا لمیٹیڈ (وی آئی ایل) اوربھارتی ایئرٹیل کی طرف  سے کہا گیا کہ کمپنیاں اپنےٹیرف پلان یکم دسمبرسے مہنگےکرنے جارہی ہیں۔ فی الحال کمپنیوں نے یہ نہیں کہا ہے کہ کس پلان میں کتنے روپئے بڑھائے جائیں گے، لیکن جلد ہی اس کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

ریلائنس جیو نےکہا- ریلائنس  جیوکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہےکہ جیسے 'میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرائی ٹیلی کام ٹیرف کولےکرکنسلٹیشن پروسیس شروع کرنے والا ہے۔  دوسرے آپریٹرس کی طرح ہم بھی حکومت کے ساتھ کام کریں گے اورریگولیٹری رجیم کومضبوط کریں گے تاکہ ہندوستانی صارفین کے فائدے کے لئے انڈسٹری مضبوط ہوسکے۔ اگلے کچھ ہفتوں میں ہم ٹیرف کی قیمتیں بڑھائیں گے۔ سبھی کمپنیوں نے ٹیرف بڑھانے کے پیچھے حکومت کے ذریعہ وصول کئے جانے والے اے جی آرکا ہی حوالہ دیا ہے۔ حالانکہ ووڈا فون - آئیڈیا اورایئرٹیل کو زیادہ پیسے دینے ہیں۔

 ووڈا فون اورایئرٹیل کیوں بڑھانے جارہے ہیں قیمت
Loading...

ووڈا فون - آئیڈیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنے ٹیرف کی قیمتیں یکم دسمبر، 2019 سے بڑھانے جارہی ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرکی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی طرف سے لئے جارہے ہندوستان میں موبائل ڈیٹا چارج پوری دنیا میں سب سے کم ہیں۔ تیزی سے بڑھ  رہی موبائل ڈیٹا سروسیز کی ضرورت میں بھی کم ازکم قیمت میں سبسکرائبرس کو بینیفٹس (فوائد) آفرکئے جارہے ہیں۔ ایئرٹیل نے بھی ٹرائی کی کوششوں کوضروری اورصحیح بتاتے ہوئے اپنے پلان مہنگے کرنے کا اعلان کیا۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے۔

Loading...