ہوم » نیوز » معیشت

ایک کروڑ نئے صارفین جوڑ کر جیو سرفہرست ، ووڈا فون۔ آئیڈیا ، ایئرٹیل کے 2.68 کروڑ صارفین ہوئے کم

ٹرائی کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے مئی کے درمیان ایئرٹیل اور ووڈا۔آئیڈیا کے ہاتھوں سے دو کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ صارفین کم ہو گئے ہیں جبکہ ان کے برعکس ریلائنس جیو مضبوط ہوا۔ جیو نے ان تین ماہ میں تقریباً 99 لاکھ 20 ہزار صارفین کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑ لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 27, 2020 07:58 PM IST
  • Share this:
ایک کروڑ نئے صارفین جوڑ کر جیو سرفہرست ، ووڈا فون۔ آئیڈیا ، ایئرٹیل کے 2.68 کروڑ صارفین ہوئے کم
ایک کروڑ نئے صارفین جوڑ کر جیو سرفہرست ، ووڈا فون۔ آئیڈیا ، ایئرٹیل کے 2.68 کروڑ صارفین ہوئے کم

لاک ڈاؤن میں ووڈ آئیڈیا اور ایئرٹیل کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور دونوں نے 2.68 کروڑ صارفین کھو دیے جبکہ ریلائنس جیو نے تقریباً ایک کرور نئے صارفین جوڑے ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے مئی کے درمیان ایئرٹیل اور ووڈا۔آئیڈیا کے ہاتھوں سے دو کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ صارفین کم ہو گئے ہیں جبکہ ان کے برعکس ریلائنس جیو مضبوط ہوا۔ جب بڑی کمپنیاں گاہک کھو رہی ہیں، جیو نے ان تین ماہ میں تقریباً 99 لاکھ 20 ہزار صارفین کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑ لیا۔


مئی میں ہی ووڈا۔آئیڈیا اور ایئرٹیل سے تقریباً 94 لاکھ سے زیادہ صارفین علاحدہ ہو گئے ۔ ریلائنس جیو نے مئی بھی بازی مار لی ۔ اس کے نیٹ ورک سے 36 لاکھ 50 ہزار نئے گاہک وابستہ ہو گئے ۔ جیو کے علاوہ سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے بھی لاک ڈاؤن (اپریل سے مئی کے دوران) 2 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ صارفین کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑا ۔ مئی کا مہینہ بی ایس این ایل کے لیے سب سے اچھا ثابت ہوا ۔ مئی میں دو لاکھ سے زیادہ گاہک بی ایس این ایل سے وابستہ ہوئے۔


ریلائنس جیو نے مئی بھی بازی مار لی ۔ اس کے نیٹ ورک سے 36 لاکھ 50 ہزار نئے گاہک وابستہ ہو گئے ۔
ریلائنس جیو نے مئی بھی بازی مار لی ۔ اس کے نیٹ ورک سے 36 لاکھ 50 ہزار نئے گاہک وابستہ ہو گئے ۔


لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ نقصان ووڈا۔آئیڈیا کو ہوا ہے ۔ تین ماہ کے دوران کمپنی کے ایک کروڑ 55 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ صارفین نے سروس چھوڑ دی ۔ دریں اثنا ایئرٹیل کے ایک کروڑ 12 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ صارفین کم ہو گئے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کمپنی کی 43 ویں عام اجلاس میں اگلے تین برسوں میں جیو کے صارفین 50 کروڑ کرنے کا ہدف متعین کیا ہے ۔ ان کی نظر 35 کروڑ 2جی صارفین پر ہے ، جن میں سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنے ساتھ جوڑنے کی ہے ۔ اسی لیے کمپنی 4جی اور 5جی نیٹ ورک پر چلنے والے کفایتی اسمارٹ فون لانچ کرے گی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 27, 2020 07:41 PM IST